فری سپائر دستیاب ہے۔۔۔۔

دوست

محفلین
لینکس کی دنیا میں ایک باغی قسم کی تقسیم کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ لوگ ملکیتی حقوق والے سافٹویر کو بھی مفت لینکس میں شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے لِن سپائر کے نام سے ان کی ایک تقسیم سامنے آچکی ہے۔ اب فری سپائر کا پہلا بیٹا ورژن جاری کردیا گیا ہے۔ مجھے تو بس اس بات کی خوشی ہے کہ اس میں میرے تمام گانے چلیں گے فلمیں چلیں گی اور مجھے بار بار فورموں پر دھکے نہیں‌کھانا پڑیں‌گے۔ مزید ان کا دعوٰی پلگ اینڈ پلے سپورٹ دینے کا بھی ہے جن میں تمام مشہور ہارڈویر ساز کمپنیوں کی سپورٹ شامل ہوگی جیسے اینویڈیا، انٹیل وغیرہ وغیرہ۔ جلدی جلدی اس کا قابل بھروسہ ورژن سامنے آئے تو اسے اتار کر نصب کروں۔ آپ بھی دیکھیے اس بارے۔
اتارنے کے لیے
مستقبل کی اشاعتیں
فری سپائر فورم سے
موجودہ اشاعت بارے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، بہتر ہوگا اگر آپ اس ڈسٹریبیوشن پر ریویوز منظر عام پر آنے کا انتظام کر لیں۔ پہلے لنڈوز، پھر لنسپائر اور اب فری سپائر بنانے والے (یہ سب ایک ہی لوگ ہیں) ونڈوز کے پروگرام لینکس پر چلانے کے لیے وائن (WINE) ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں جس کے ذریعے ونڈوز کو لینکس کے اندر emulate کیا جاتا ہے۔ ابھی تک یہ ڈسٹریبیوشنز اپنی کارکردگی کے حوالے سے کسی کو متاثر نہیں کر سکی ہیں۔ یہاں لینکس کے ماہرین زیادہ بہتر رائے دے سکیں گے لیکن اگر آپ لینکس میں ونڈوز کی اپلیکشنز استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو لینکس کے اندر VMWare انسٹال کرکے اس میں ونڈوز کی ورچوئل مشین انسٹال کر لیں۔ یہ آپ کو مکمل ونڈوز کا ماحول فراہم کردے گا۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی میرا مطلب یہ نہیں تھا ۔ وی میئر تو خیر میں نے نصب کرنی ہی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے اس کے بغیر کچھ نہیں کرسکوں گا لینکس میں ترجمے کے بارے میں۔ تمام لغات ونڈوز کے لیے ہیں لینکس کے لیے نہیں۔ میں‌ نے اصل میں اس کی پلگ اینڈ پلے سپورٹ اور تعمیر شدہ ڈرائیور ڈیٹابیس کی وجہ سے کہا تھا۔ لینکس میں‌ یہ ہی تو مسئلہ ہے سب سے بڑا۔
 

mwalam

محفلین
میں نے کل vmware پر انسٹال کیا ہے۔ مجھے پسند آیا ہے۔ لیکن یہ صرف کے ڈی ای ہی استعمال کرتا ہے ۔ اسمیں کافی potential موجود ہے۔
 
Top