فروزن شولڈر Frozen Shoulder

شکر ہے غصے کی ڈگری چنگیزی سے مغلیہ ہونے کی وجہ سے کچھ تو کم ہوئی۔

کیا خاک کم ہوئی پا جی !

موصوفہ چار دنوں سے زنگ آلود تلواروں پر دھار بٹھا رہی ہیں ۔۔۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ نمبر پہلے میرا اتا ہے یا اپکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:)
 

جیا راؤ

محفلین
فروزن شولڈر Frozen Shoulder کی اصطلاح پر ڈاکڑ صاحبان کی رائے کی ضرورت ہے۔ یہ کیا ہوتا ہے، کیسے ہوتا ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

السلام علیکم

شمشاد صاحب میں ڈاکٹر تو نہیں ہوں مگر پھر بھی آپ کے سوالات کے صحیح جوابات دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔:grin: ملاحظہ فرمائیں۔:


یہ کیا ہوتا ہے؟

فروزن شولڈر:
ایسی حالت ہے جس میں کندھے کا جوڑ اپنی حرکت کھو بیٹھتا ہے یا اس کی حرکت بہت حد تک کم ہو جاتی ہے۔ میڈیکل کی زبان میں اسے Adhesive Capsulitisکہتے ہیں۔


کیسے ہوتا ہے ؟

کندھے کا جوڑ جسم کے تمام جوڑوں میں سب سے زیادہ حرکت کرنے والا جوڑ ہے۔ یہ Ball and Socket jointکہلاتا ہے۔ اس جوڑ کے گرد ایک کیپسول ہوتا ہے۔ اس کیپسول کی سوزش، اس کا موٹا ہونا، اس کا سکڑنا یا اس پر داغ پڑنا( scarring) فروزن شولڈر کا باعث بنتا ہے۔

اس کی وجوہات کیا ہیں ؟

اس کی کوئی مخصوص وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے مگر جن بیماریوں یا حالتوں میںفروزن شولڈر عام طور پر دیکھا گیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
ذیابطیس (Diabetes)
گٹھیا (Arthritis)
کندھے کی چوٹ یا آپریشن۔
دل کی بیماری
اعصابی بیماری جیسے Parkinson's Disease
کندھے کا لمبے عرصہ تک غیر محرک رہنا۔

چالیس سے ساٹھ سال عمر کے افراد کو اس بیماری سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔


اس کا علاج کیا ہے؟

اس کا علاج مندرجہ ذیل کے ایک ساتھ استعمال سے کیا جاتا ہے۔

Cortisone Injection
چوٹ پر برف لگانا (Icing of an Injury)
فزیو تھراپی


(علاج ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جانا چاہئےSelf Medication ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔)





ًًًٍَِ
 
Top