فروری

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


فروری



سال کا پہلا مہینہ ہے اے بچو ! جنوری
جب کہ اس کے بعد آتا ہے ہمیشہ فروری

اس کے دن اٹھائیس ہوتے ہیں عموماً سال میں
لوند کا ہو گر برس ، انتیس ہیں ہر حال میں

یہ خزاں کا ہے مہینہ ، بعد جس کے ہے بہار
جو عطا کرتی ہے جنگل اور صحرا کو نکھار

جو ہیں تنخواہ دار ، اُن کو یہ بہت محبوب ہے
اس مہینے جلد ، ہر نوکر کو اُجرت جو ملے

محنتی بچے کیا کرتے ہیں اس کا انتظار
کیوں کہ اس کے بعد ہے پھر امتحانوں کی بہار

مارچ میں ہوتے ہیں پرچے اور نتیجہ بھی ملے
اس کا وہ پھل پائے گا ، جو خوب محنت بھی کرے

سال کے سارے مہینے ہیں خدا کی ہی عطا
اُن میں جو کچھ فائدہ ہے ، بس وہی ہے جانتا



(محمد ظریف خان)


 
Top