فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصدکی سطح پر پہنچ گئی

جاسم محمد

محفلین
فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصدکی سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک 3 مارچ 2019
inflation-750x369.jpg

اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء )کے دوران مہنگائی کی شرح اوسط 6.46 فیصد رہی

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 ء کے مقابلے میں فروری 2019 ء میں افراط رز کی شرح میں 0.64اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوری 2019ء کے مقابلے میں فروری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 150فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبز مرچ 37فیصد، انار 11فیصد ، چکن 4فیصد ، مچھلی 2فیصد اور گندم ڈیڑھ فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ایل پی جی 13.46 فیصد ریکارڈ کی گئی، آلو 9فیصد ، گوبھی 6.50فیصد ، انڈے 4فیصد جبکہ دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جنوری 2018ء کے مقابلے میں جنوری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 179فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ ادرک 16فیصد، بیف ، چائے اور چینی 14فیصد ، مٹن 13فیصد ، گڑ 11فیصد ، گھی اور مچھلی 8فیصد مہنگے ہوئے۔
 

فرقان احمد

محفلین
مجموعی طور پر مہنگائی میں ہوش رُبا اضافہ ہواہے مگر ہمیں توجنگی جنون میں بے طرح اُلجھا دیا گیا ہے۔ اب ہم چاہیں بھی تو اس میں سے بوجوہ نکل نہ پائیں گے۔ شاید ہندوستان میں ہونے والے چناؤ کے بعد معاملات میں بہتری آئے تب تک ملک میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ویسے، ایک لحاظ سے اسے عارضی طور پر حکومت کی خوش بختی قرار دیا جا سکتا ہے کہ اسے بوجوہ عوامی غیظ و غضب کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے کیونکہ ہم فی الوقت نندن میاں کا منہ لال کرنے کے باعث محظوظ ہونے میں مصروف ہیں۔۔۔!
 
Top