فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ دے مارا

جاسم محمد

محفلین
فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ دے مارا
Jun 10, 2021 | 01:00:AM

news-1623268813-5172.jpg



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کو تھپڑدے مارا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے شو میں جھگڑا ہوا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ دے مارا۔اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
سمجھ نہیں آتی اس قسم کی خاتون جو بار بار لوگوں کو گالیاں دیتی ہے اور حملے کرتی ہے جیل کی بجائے منسٹر کیسے ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
کپتان کی تربیت کردہ بہترین ٹیم جن کے بل بوتے پر کپتان تبدیلی لانا چاہتے تھے۔ آج تبدیلی ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے
سیاست تو نام ہی تحمل اور برداشت کا ہے۔ افسوس ہوتا ہے کپتان نے اپنی ٹیم میں کس قسم کے ہیرے جمع کر رکھے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیاست تو نام ہی تحمل اور برداشت کا ہے۔ افسوس ہوتا ہے کپتان نے اپنی ٹیم میں کس قسم کے ہیرے جمع کر رکھے ہیں۔
اخلاقیات کا فقدان ہی قوموں کے زوال کا باعث ہے۔
سمجھ سے بالاتر ہے یہ رویہ لیکن جہاں آوے کا آوا بگڑا ہو سدُھار کون لائے گا ؀

آسمانوں سے فرشتے جو اتارے جائیں!!!!!!!!
وہ بھی اس دور میں سچ بولیں تو مارے جائیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کپتان کی تربیت کردہ بہترین ٹیم جن کے بل بوتے پر کپتان تبدیلی لانا چاہتے تھے۔ آج تبدیلی ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے
بھیا ۔۔۔
یہ تمام لوگ مشرف صاحب ! ضیاء !!بھٹو !!! جنابِ نام نہاد شریف !جنابِ زور داری !!!محترمہ بی بی شہید ! کے دور میں بھی ایسے ہی تھے جاگ پنجابی جاگ !!!!تیر چاہیے نہ تلوار چاہیے بینظیر کی ۔۔۔۔۔ چاہیے ہم کیسے لوگ ہیں اتنی جلدی بھول جاتے ہیں بھٹو صاحب کی گالیاں جو وہ سرِ عام اپنی تقریروں میں دیتے تھے ۔۔۔۔۔اور نجانے کیا کیا بیہودہ زبان سنیُ ہوئی ہے اور اب تو آہستہ آہستہ یہ لوگوں کی زندگیوں میں اثر انداز ہونے لگی ہے ۔ ایک عام آدمی سڑک پر بغیر لحاظ کہ خواتین ہیں یا مرد بولنے لگے ہیں افسوس صد افسوس اس معاشرتی گراوٹ پر ۔۔۔۔جو کبھی اس قوم کا خاصۂ نہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top