[فردوس بریں] تبصرے اور تجاویز

بہت اچھے آپ کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔ امید ہے آپ اردو کے دوسرے ناول نگاروں مثلا رسوا، پریم چند، کرشن چندر، عصمت چغتائی، احسن فاروقی، قراۃ العین حیدر، عبداللہ حسین ،شوکت صدیقی، ممتاز مفتی جیسے ناول نگاروں کی تخلیقات پر بھی توجہ ضرور دیں گے۔ ہماری مدد اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، اب شاکر اکیلے کیا کیا کریں گے؟ :p

دراصل یہ کام اس magnitude کا ہےکہ اس کے لیے مدتوں تک ایک بڑے پیمانے پر مشترکہ کاوش کی ضرورت ہے۔ اب جبکہ کچھ کام شروع ہوا ہے تو انشاءاللہ اس میں لوگ شامل ہوتے جائیں گے۔
 

دوست

محفلین
اللہ کے بندو کچھ خدا کا خوف کرو۔ پچھے آدھے گھنٹے سے کوشش فرما رہا ہوں۔ اللہ اللہ کرکے ایک باب پوسٹ ہوا دوسرا کر رہا تھا کہ وہاب بھائی نے تبصرہ پوسٹ کردیا۔ ایررآگیا کہ آپ کی پوسٹ ختم ہوگئی۔
دوسری بار کیا تو نبیل بھائی نے تبصرہ اڑا دیا ساتھ ہی پھر وہ ایرر۔
تیسری بار کیا تو اس نے پاسورڈ مانگ لیا۔
دوبارہ لاگ ان ہوکے اب کیا ہے دوسرا باب پوسٹ۔
تہاڈی مہربانی تیسرا باب بھی کرلینے دیجیے گا اب۔ ایک تو میرا سسٹم بھی اللہ ہی حافظ ہے :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
 

دوست

محفلین
میں‌کامیاب ہوگیا۔ 8)
لوجی تین باب تو ہوگئے۔ باقی بھی ہوجائیں گے۔
وہاب بھائی یہ تو ہو جائے باقی کی طرف بھی توجہ دیں‌گے انشاءاللہ۔
نبیل بھائی کیا آپ میری نظامت کا دائرہ کار نیچے تک نہیں‌بڑھا سکتے۔ ویسے تکنیکی طور پر ایسے ہونا چاہیے جو فورم کا ناظم ہے اسے سب فورم کا بھی ناظم ہونا چاہیے خودکار طریقےسے یہ چیز شامل ہونی چاہیے ڈیٹا بیس میں۔
میں‌نے یہ درخواست اس لیے کی ہے کہ تبصرے وغیرہ مجھے لگتا ہے تحریر کے جواب میں ہی دوست پوسٹ کردیا کریں‌گے جو عجیب سا لگتاہے۔ان کو اکھاڑنے پچھاڑنے کے لیے میں‌ یہ کہہ رہا تھا۔
یا یہ باتsticky کرکے چپکا دیں اس فورم کے شروع پر۔
ویسے میں‌کوشش فرماتا ہوں‌شاید میرے اختیارات میں‌یہ بات شامل ہو۔ تاہم اگر نہ ہوسکا تو میں‌منتظمین سے اس کام کی امید رکھوں‌گا۔
 

دوست

محفلین
لوجی اب پوسٹ پڑھی ہے میں‌نے نبیل بھائی کی تبصروں‌کے بارے میں۔
بہرحال میرے اختیارات میں‌stickyشریف شامل نہیں۔ نبیل بھائی ذرا اس طرف توجہ۔ اس کو ضرور نمایاں‌کردیجیے گا۔ تاکہ دوبارہ پریشانی نہ ہو اور میری نظامت پر بھی غور فرمائیے گا۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
واہ واہ۔۔دوست آپ نے تو کمال کر دیا۔۔۔لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کمال آپ نے اتنی جلدی کیسے کیا ہے۔۔ :? :shock:
 

دوست

محفلین
دعائیں‌ہیں آپ کی۔ ان دنوں‌کچھ فارغ تھا۔ دوسرے دو باب تو پہلے ہی لکھے ہوئے تھے۔ یہ آپ کی آمد سے پہلے کی بات ہے میں‌نے لکھنا شروع کر دیا تھا۔مگر جب کام کو ٹھنڈا پڑتا دیکھا تو میں‌بھی خاموش ہوگیا مسئلہ یہ ہی تھا کہ آن لائن رکھا کہاں‌جائے۔ پھر اور کاموں‌کی طرف متوجہ ہوگیا۔ اب آپ لوگوں‌کی لگن نے خواب غفلت سے جگایا ہے۔اور مزید دوباب لیجیے۔
 

رضوان

محفلین
شاکر دوست آپکے مشکور ہیں اور اسی طرح شکر گزار رہیں گے اگر آپ ،فردوسِ بریں، کی سیر شَیر کراتے رہے۔ شرر و شاکر ہم سب مشکور ہیں اور مشامِ جاں خوشبوِ دوست سے مشک بو ہے۔
ایکبار پھر شکریہ 8)
 

دوست

محفلین
شکریہ جی شکریہ۔ بس دعائیں‌چاہیئں‌آپ کی۔
لیجیے دو باب مزید۔ اب رہ گئے دو اور وہ بھی تین چار دن میں‌پیش کردوں گا۔
شگفتہ بہن پوسٹ مختصر رکھتا مگر میری کوشش ہے ایک باب فی پوسٹ رکھوں‌اس لیے یہ بڑی ہورہی ہیں۔ اس سے بعد میں‌ ڈیٹا اٹھانے میں‌آسانی رہے گی۔
 
بہت خوب شاکر بہت اچھے جا رہے ہو۔ اس تیزی سے لکھتے رہے تو بہت جلد کافی مواد ہو جائے گا اور لطف رہے گا۔
 

دوست

محفلین
بس بھائی دعا کرتے رہیے گا۔ دو دن ذرا فارغ‌تھا تو اتنا کام کرلیا اب ہوسکتا ہے ہفتہ لگ جائے ختم کرتے کرتے۔
آپ بھی ذرا ہاتھ تیز رکھیے۔
 
ماشاءللہ جی کیا کہنے میں بھی اس ہفتہ تک انشاءللہ غنودیم غنودیم ختم کردوں گا اور کوشش کرکے ایک اور باب زاویہ 2 کا بھی پوسٹ کردوں گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،

میں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح "فردوس بریں" کو اپنی اوپن آفس میں کھول سکوں، مگر ہر دفعہ اوپن آفس اس کو کرپٹ فائل بتا کر بند کر دیتا ہے۔

بہت کوششوں کے بعد پتا چلا کہ آپ نے آخر کے کچھ ابواب میں بہت کھل کر ZWNJ کا استعمال کیا ہے۔

مجھے حیرت ہے کہ آپ کو اس کیریکٹر کے استعمال کی اتنی ضرورت کیوں پڑی؟ (پورے ڈاکومنٹ میں شاید دو سو دفعہ سے بھی زیادہ اس کا استعمال ہوا ہے)۔

بہرحال، بہت دیر سر ٹکرانے کے بعد میں نے وجہ پکڑ کر اسکا علاج کر لیا ہے۔ امید ہے کہ اب پی ڈی ایف بنانے میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

براہ مہربانی خیال فرمائیے کہ آئیندہ اس ZWNJ کو بلا ضرورت استعمال نہ کیا جائے۔ نہ صرف یہ کہ یہ ایڈیٹر پر زائد بوجھ ڈالتا ہے، بلکہ اس کی رفتار بھی کم کرتا ہے اور ٹیکسٹ بھی دیکھنے میں اتنا خوبصورت نظر نہیں آتا۔

شکری۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،

فردوسِ بریں میں پروف ریڈنگ کے حوالے سےکئی سو اغلاط ہیں اور بغیر پروف ریڈنگ کیے یہ ممکن نہیں کہ اسے شائع کیا جا سکے۔

میں نے پروف ریڈنگ کی کوشش کی اور ابتدائی کچھ صفحات کے بعد ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ بغیر اصل کتاب کے کسی کے لیے ممکن نہ ہو سکے گا کہ پروف ریڈنگ کر سکے۔

ایک اور مسئلہ جو تواتر کے ساتھ آپ کی ٹائپنگ میں موجود ہے، وہ یہ ہے کہ اگر کسی لفظ کا اختتام " و، ا، ر، د" وغیرہ پر ہوتا ہے (یعنی وہ حروف جن کا اتصال اگلے حرف سے نہیں ہوتا) تو آپ اگلے حرف کے لیے Space نہیں ڈالتے۔ مثلاً
ہوگیا
اورکیاچاہیے

اگرچہ کہ بغیر سپیس کے یہ الفاظ صحیح نظر آ رہے ہیں، مگر اس طرح یہ دو تین الفاظ ایک ہی لفظ بن گئے ہیں اور سرچ انجن انہیں نہیں تلاش کر سکتا۔ (دیکھنے میں بھی یہ صحیح نظر نہیں آتے)۔

کیا اسطرح الفاظ لکھنے کی کوئی خاص وجہ ہے؟
اور جیسا میں نے اوپر بیان کیا کہ آپ نے ZWNJ کا استعمال بھی کئی سو مرتبہ اس ڈاکومنٹ میں کیا ہے، جس کی وجہ ابھی تک مجھے سمجھ نہیں آ سکی۔

کیا میں آپ سے درخواست کر سکتی ہوں کہ اس مسئلے پر روشنی ڈالیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،
چونکہ آپ ممتاز مفتی کی دوسری اہم کتاب پر کام کر رہے ہیں، اس لیے بہت ہمت کر کے میں نے دوبارہ خود ہی پروف ریڈنگ شروع کر دی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی مکمل کر لوں گی۔

آپ پلیز آصف کے تھیسارس اور دیگر چیزوں پر دھیان رکھیں۔
 
Top