فجر کی اذان کا وقت

حسیب

محفلین
السلام علیکم

پاکستان میں عموما یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ رمضان کے علاوہ فجر کی اذان 15 سے 20 منٹ لیٹ دی جاتی ہے۔ جیسا کہ ہمارے علاقے میں رمضان سے پہلے اذان کا ٹائم 3:45 تھا۔ اور رمضان شروع ہونے پر یہ ٹائم تقریبا 3:30 ہو چکا ہے۔
حالانکہ اب تو ٹائم آگے جا رہا ہے یعنی رمضان سے پہلے ٹائم 3:25 ہونا چاہیے تھا

کیا اس طرح لیٹ اذان دینا ٹھیک ہے؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
چونکہ لوگ سحری دیر تک کھاتے رہتے ہیں، حتیٰ کہ ادھر اذان ہو رہی ہوتی ہے اور کچھ لوگ پھر بھی کھانے پینے میں مشغول ہوتے ہیں، اس لحاظ سے ہو سکتا ہے مقامی مولوی حضرات نے اس کا یہ حل نکالا ہو کہ اذان تھوڑی دیر پہلے کہہ لیں۔ اس طرح کسی بھی روزے دار کا روزہ خراب ہونے سے بچا رہے گا۔

ہمارے یہاں فجر کی اذان تو اپنے وقت پر ہی ہوتی ہے۔ اذان اور جماعت کا وقفہ عام دنوں میں 25 منٹ کا ہوتا ہے۔ چونکہ رمضان میں سب لوگ سحری کے لیے جاگ ہی رہے ہوتے ہیں، تو رمضان میں یہ وقفہ گھٹا کر 20 منٹ کر دیتے ہیں۔

ظہر اور عصر عام دنوں کی طرح ہی ہوتی ہیں۔

مغرب اور عشاء کی اذان میں عام دنوں میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے۔ رمضان شریف میں یہ وقفہ 2 گھنٹے کا کر دیتے ہیں۔

مغرب کی اذان اور جماعت میں عام دنوں میں 10 منٹ کا وقفہ ہوتا ہے جبکہ رمضان میں یہ وقفہ 20 منٹ کا کر دیتے ہیں تاکہ روزے دار اچھے طریقے سے افطاری کر سکیں۔

عشاء کی اذان اور جماعت کھڑی ہونے میں عام دنوں میں 20 منٹ کا فرق ہوتا ہے۔ رمضان میں یہ فرق 10 منٹ کر دیتے ہیں۔ تراویح زیادہ تر مساجد میں 8 ہی پڑھاتے ہیں اور قرآن بہت آرام آرام سے پڑھتے ہیں۔ مزید یہ کہ ضروری نہیں کہ رمضان میں پورا قرآن ختم کریں۔
 
انجانا

آپ اس سائٹ سے اپنے شہر کا صحیح وقت فجر اور وقت مغرب معلوم کر سکتے ہیں۔ یا ان کا موبائل یا ڈسکٹاپ ایپ ڈاونلوڈ کرکے اپنے شہر بلکہ محلے کا عرض بلد اور طول بلد دے کر صحیح اوقات نماز معلوم کر سکتے ہیں۔
 
ظفری

انتہائے سحر ( سحری ) اور فجر کی اذان ( فجر ) کے درمیان وقفہ ہوتا ہے ۔ چونکہ رمضان کے علاوہ باقی دنوں میں سحری کا کوئی تصور نہیں ہوتا اس لیئے فجر کی اذان اپنے مقررہ وقت پر دی جاتی ہے ۔ جبکہ رمضان میں بہت سے لوگ اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ سحری کا وقت فجر سے بہت پہلے ختم ہوجاتا ہے ۔ اس لیئے ان کو مطلع رکھنے کے لیئے فجر کی اذان وقت سے پہلے دی جاتی ہے ۔ تاکہ وہ سحری کا سلسلہ موقوف کرسکیں ۔
 
بھائی بات غیر رمضان کی ہے۔ رمضان میں رمضان کیلنڈر کے مطابق بالک ٹائم پر اذان دی جاتی ہے۔
جبکہ رمضان کے علاوہ لیٹ دیتے ہیں

اذان اور نماز کے درمیان وقفہ یہاں بھی کم، زیادہ کیا جاتا ہے
 
حسیب

محفلین
آپ اس سائٹ سے اپنے شہر کا صحیح وقت فجر اور وقت مغرب معلوم کر سکتے ہیں۔ یا ان کا موبائل یا ڈسکٹاپ ایپ ڈاونلوڈ کرکے اپنے شہر بلکہ محلے کا عرض بلد اور طول بلد دے کر صحیح اوقات نماز معلوم کر سکتے ہیں۔

ٹائم تو معلوم ہے۔ یہ صرف ہمارے محلے یا شہر کا نہیں تقریبا پورے پاکستان کا مسئلہ ہے کہ رمضان کے علاوہ فجر کی اذان لیٹ دی جاتی ہے
 
حسیب

محفلین
انتہائے سحر ( سحری ) اور فجر کی اذان ( فجر ) کے درمیان وقفہ ہوتا ہے ۔ چونکہ رمضان کے علاوہ باقی دنوں میں سحری کا کوئی تصور نہیں ہوتا اس لیئے فجر کی اذان اپنے مقررہ وقت پر دی جاتی ہے ۔ جبکہ رمضان میں بہت سے لوگ اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ سحری کا وقت فجر سے بہت پہلے ختم ہوجاتا ہے ۔ اس لیئے ان کو مطلع رکھنے کے لیئے فجر کی اذان وقت سے پہلے دی جاتی ہے ۔ تاکہ وہ سحری کا سلسلہ موقوف کرسکیں ۔

اس بات کی کوئی دلیل؟؟؟
جبکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جب کوئی آدمی اذان سنے اور پینے کا برتن اس کے ہاتھ میں ہوتو اسے فوراْ نہ رکھ دے بلکہ اپنی ضرورت پوری کرلے۔
 
السلام علیکم

پاکستان میں عموما یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ رمضان کے علاوہ فجر کی اذان 15 سے 20 منٹ لیٹ دی جاتی ہے۔ جیسا کہ ہمارے علاقے میں رمضان سے پہلے اذان کا ٹائم 3:45 تھا۔ اور رمضان شروع ہونے پر یہ ٹائم تقریبا 3:30 ہو چکا ہے۔
حالانکہ اب تو ٹائم آگے جا رہا ہے یعنی رمضان سے پہلے ٹائم 3:25 ہونا چاہیے تھا

کیا اس طرح لیٹ اذان دینا ٹھیک ہے؟؟
بہتر ہے کہ آپ یہ مسئلہ کسی مستند عالمِ دین یا مفتی سے پوچھیں۔
 
Top