فتنے کے خلاف خاموش بیٹھنے کے نتائج

مہوش علی

لائبریرین
کاش کہ ہم لوگ اس چیز سے سبق سیکھیں:
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/10/081007_religious_parties_as.shtml

مولانا فضل الرحمان صاحب سے ہو سکتا ہے کہ غلطیاں ہوئی ہوں، مگر بنیادی طور پر میں ان کا احترام کرتی ہوں کیونکہ مولانا صاحب طالبان کے بانیوں میں سے ہونے کے باوجود کبھی مجھے فرقہ پرست نہیں لگے اور میں انہیں زیادہ تر اعتدال کی راہ پر چلتا ہی دیکھتی ہوں۔ کچھ چیزوں پر اختلاف رونما ہو جانا اپنی جگہ مگر یہ چیز پھر بھی مجھے اس بات سے نہیں روک سکتی کہ مولانا صاحب کی مثبت چیزوں کی تعریف نہ کروں۔ [مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگوں کی اکثریت مولانا صاحب کے انتہائی خلاف ہے، مگر میں کیا کروں کہ مجھے اپنے پیمانے کے حساب سے مولانا صاحب سے انصاف کرنا ہے]
 

arifkarim

معطل
اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ ہم ابھی تک یہ ہی واضح نہیں کر پائے ہیں کہ ''یہ'' فتنا آخر ہے کیا؟
 

طالوت

محفلین
بہنا !! مولانا آپکو بھی اعتدال پسند نظر آتے ہیں ؟ جب کہ میرے خیال میں منافق ہیں اعلٰی درجے کے ۔۔ اگر آپ ان کی منافقت کو اعتدال پسندی سمجھتی ہیں تو اسے میں آپ کی سادگی سے تعبیر کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
مولانا صاحبان منافق ہیں یا نہیں اس چیز کا فیصلہ وقت آنے پر ہوجائے گا لیکن فتنہ کے وجود سے کون منکر ہے ۔ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں جنگ و جدل کا میدان قائم کرکے۔ عوام کے منتخب نمائیندوں (انکے ذاتی کردار سے قطع نظر) کو اور اپنے نظریاتی یا مسلکی مخالفین کو ایک ایک کر کے راہ سے ہٹاکر پوری قوم کو بھیڑ بکریوں کی طرح جدھر چاہے ہانکنے کی سعی جس طرح کی جارہی ہے اسے اور کیا نام دیجئے گا۔


ہ
 

طالوت

محفلین
سب کو اپنی اپنی پڑی ہے ہر کوئی یہی رونا رو رہا ہے کہ ہائے میں مر گیا ، ہائے ظالم نے مجھے مار ڈالا ! کوئی اجتماعی سوچ نہیں ۔۔۔۔
تو ٹھیک ہے آپ لوگوں نے جو تیر مارنا ہے اسطرح سے مار لو ہم بھی دیکھتے ہیں اس نفرتوں کے انبار میں مزید اضافہ کر کے کونسا کارنامہ سر انجام دیتے ہیں آپ سب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لگے رہو:mad:
وسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے اس وقت غریب کسان کی کہانی یاد آ رہی ہے جس نے اپنے بچوں کو نصیحت کی تھی
کاش ایسا ایک کسان اب بھی کہی سے آ جائے جس کی نصحت میں اثر ہو
 
Top