مبارکباد فاطمہ قدوسی ماہر ہو گئیں

الف عین

لائبریرین
f_quddoosi جن کے بارے میں ان سائڈ انفارمیشن کے مطابق اصل نام فاطمہ قدوسی ہے۔ ہزار پیغامات کا سنگِ میل پار کر کے ابھی مہارت کے دروازے پر آ کھڑی ہوئی ہیں۔ جب کہ ابھی ابھی کچھ دن پہلے ہی وہ محسن ہوئی تھیں اور جب مشتاق ہوئی تھیں تو اسی لڑی کا نام بدل کر ’محسن سے مشتاق‘ کر دیا گیا تھا۔ اب ان کا پانچ ہزاری اور دس ہزاری منصب پر براجمان حضرات و خواتین (یعنی کم از کم میں) بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
مبارک ہو فاطمہ بٹیا۔۔ یہ مہارت کا شوشہ۔۔۔ شوشہ اس لئے کہ ماہر تو تم تھیں ہی نا۔۔۔
 

بےباک

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ، ہم آپ کے برابر کبھی نہیں پہنچ سکتے ، کیونکہ جب ہم ھزار مراسلات تک پہنچیں گے تو آپ دو ھزار تک پہنچ جائیں گی،
لگتا ھے ہم اس سفر میں تھک جائیں گے ، لڑکیاں واقعی زیادہ ذہین ہوتی ہیں ،آج تو یہ محاورہ سچ ثابت ہو گیا ، کہ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات،
ہمارے لیے ابھی یہ کوہ گراں ہے،
بے حد دعاؤں کے ساتھ:
چھوٹا بھائی: بےباک
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ فاطمہ قدوسی بہنا
ماشااللہ
اللہ آپ کو سفر زندگی میں سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
ماشااللہ بہت تیزرفتاری سے یہ سنگ میل عبور کیئے ہیں آپ نے ۔
درجہ محسن کا کارڈ بنایا تو پتہ چلا کہ ماشااللہ درجہ مشاق میں شامل ہو چکی ہیں آپ ۔
درجہ مشاق کا کارڈ ابھی اپلوڈ ہوا بھی نہیں کہ علم ہوا کہ ماہر ہو گئی ہیں آپ ۔
ماشااللہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
h.gif
نایاب
 

ف۔قدوسی

محفلین
اب میں کیا کہوں۔۔۔۔۔۔

اوہ کے فاطمہ بی بی آپ کو 10000000000000000000000 مبارکیں ھوں ۔

آپ بُردہ فروش ہو کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ عبداللہ & آبی ٹوکول صاحب
 
Top