فاسٹ فوریر ٹرانسفارم سے بھی زیادہ تیز رفتار الگورتھم کی دریافت

نبیل

تکنیکی معاون
فوریر ٹرانسفارم انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سگنل پراسیسنگ میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ فوریر ٹرانسفارم کا استعمال انفارمیشن ٹکنالوجی میں ممکن بنانے کی وجہ ایک الگورتھم ہے جسے فاسٹ فوریر ٹرانسفارم کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ فاسٹ فوریر ٹرانسفارم کی بدولت برقی سگنلز کا برق رفتاری سے تجزیہ ممکن ہوتا ہے۔ اب ایم آئی ٹی کے ایک ریسرچ گروپ نے فوریر ٹرانسفارم معلوم کرنے کے لیے ایک اور الگورتھم دریافت کیا ہے جو کہ فاسٹ فوریر ٹرانسفارم سے بھی زیادہ تیز رفتار ہے اور بعض صورتوں میں اس کے استعمال سے 10 گنا رفتار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ نیا الگورتھم فوریر ٹرانسفارم معلوم کرنے کے لیے برقی سگنلز کی کچھ خصوصیات کا استعمال کرتا ہے۔
حوالہ
 
Top