فائر فوکس نفیس ویب نسخ کا حل

دوست

محفلین
قیصرانی اس سلسلے میں کے اوبنتو بہترین ہے۔ کے ڈی ای کی اپنی ہی شان ہے جی نوم کو اس تک پہنچنے میں ابھی سال چاہییں۔
بہرحال نعمان جی میں نے اپگریڈ وغیرہ کوئی نہیں نصب کی۔ کیونکہ اول تو اتنی سپیڈ ہی نہیں دوسرے اتنا وقت نہیں کہ پونے دو سو میگا بائٹ کو اتاروں اور نصب کرو۔
باقی میں مین فولڈر میں ہی ہمیشہ یہ کام کیا کرتا ہوں۔ لیکن اب جانے کیا ہوگیا ہے کہ فونٹ ہی پیسٹ‌ نہیں ہورہا۔
متعلقہ فائل میں لینکس سے آنلائن ہونے پر فراہم کرتا ہوں۔ اب تو فائر فاکس انگریزی میں بھی عجیب گندے سے انداز میں دکھا رہا ہے کچھ صفحات کو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کل ہی ڈاؤن لوڈ شدہ کے بنٹو کا امیج ڈیلیٹ کیا ہے، ابھی پھر ڈیڑھ گھنٹہ لگاتا ہوں تاکہ دوبارہ ڈاؤن لوڈ ہو جائے
 

نعمان

محفلین
شاکر کم از کم فائر فوکس تو اپگریڈ کرہی لیں۔ اور اگر یہ حل آپ کے لئیے کام نہیں کرتا تو انوائرنمنٹ کی فائل میں شامل کی گئی سطر مٹادیں۔

ایک اور بات یہ بتائیں کہ کیا لاگ آن اسکرین پر آپ لینگویج کی سیٹنگ اردو سلیکٹ کرتے ہیں یا کبھی سلیکٹ کی تھی۔ اگر ہاں تو دوبارہ لاگ آن ہوں اور لینگویج کی سیٹنگ میں انگریزی سلیکٹ کریں۔

کے ڈی ای آسانی اور رفتار میں جنوم کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ویسے بھی کے ڈی ای کا نیلا رنگ میری +نکھوں کے ل$یے نقصان دہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
کے ڈی ای آسانی اور رفتار میں جنوم کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ویسے بھی کے ڈی ای کا نیلا رنگ میری +نکھوں کے ل$یے نقصان دہ ہے۔
ویسے مجھے نیلا رنگ بہت پسند ہے۔ دوسرا ملٹی ٹاسکنگ میں کے بنٹو کا کیا حال ہے؟ بالخصوص کاپی کے دوران
 

نعمان

محفلین
کے ڈی ای ملٹی ٹاسکنگ میں اچھا ہے۔ لیکن مجھے چونکہ ملٹی ٹاسکنگ کی زیادہ ضرورت پیش نہیں آتی اسلئے اس بارے میں میری رائے مستند نہ سمجھی جائے۔ مجھے کے ڈی ای پر کوئی بھی کام کرنا مشکل معلوم پڑتا ہے۔ جنوم آسان ہے اور میرے کمپیوٹر پر تو جنوم کی رفتار زبنٹو سے بھی بہتر ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ملٹی ٹاسکنگ کے حوالے سے مجھےاوبنتو نے بہت مایوس کیا ہے۔ایک چھ سو ایم بی کے ڈیٹا کو اس نے کوئی دس یا بارہ منٹ میں ڈی وی ڈی سے کاپی کیا، دوسرا اسی دوران سسٹم کا بٹھہ بٹھائے رہا۔ جبکہ اس کے بعد اسی ڈی وی ڈی سے ایکس پی میں ‌یہی کام مشکل سے دو منٹ میں ہوا اور سسٹم بالکل درست کام کرتا رہا اسی دوران
 

زیک

مسافر
ڈی‌وی‌ڈی سے کاپی؟ کیا صرف اسی میں مسئلہ ہے یا اور دوسری ملٹی‌ٹاسکنگ میں بھی؟ ڈی‌وی‌ڈی ڈیٹا کی تھی یا ویڈیو؟
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ڈی‌وی‌ڈی سے کاپی؟ کیا صرف اسی میں مسئلہ ہے یا اور دوسری ملٹی‌ٹاسکنگ میں بھی؟ ڈی‌وی‌ڈی ڈیٹا کی تھی یا ویڈیو؟
جی یہ ایک مثال تھی۔ اس کے علاوہ ویڈیوز پلے بیک کے دوران سسٹم پرفارمینس بیٹھ جاتی ہے۔ اسی طرح جب آپ آفس وغیرہ کھولتے ہیں تو باقی سسٹم کی رفتار بھی متائثر ہوتی ہے

ڈیٹا ڈی وی ڈی سے کچھ وڈیو گانے کاپی کر رہا تھا جو کہ نارمل اے وی آئی فارمیٹ میں تھے، DivX سے ان کوڈڈ

ویسے تفصیلی رپورٹ کل آپ کو دے دیتا ہوں‌ کہ مجموعی کارگردگی کیسی ہے

ایک بات اور، اوبنتو ایچ‌ ٹی پروسیسر کو ایک ہی پروسیسر مانتا ہے :)
 

دوست

محفلین
یہ چیز میں نے بھی دیکھی ہے۔ سسٹم کی رفتار کافی بیٹھ جاتی ہے۔ کہتے ہیں ایکس اوبنٹو بہت تیز رفتار ہے۔
اسے بندہ ٹرائی تو کرلے لیں مجھے لگتا ہے اس میں اطلاقیوں کا معیار جی نوم سے بھی گیا گزرا ہوگا۔
جینوم میں تو پھر بھی کوئی گزارہ ہوجاتا ہے۔ ماحول کے ڈی ای ہی ہے جس میں ہر چیز کا اطلاقیہ موجود ہے۔
اب یہ ہی دیکھ لیں جینوم میں کلپ بورڈ موجود نہیں جب کاپی کیا فائل بند کردی تو کاپی ختم۔ فائل کھلی رکھ کر جو مرضی کاپی پیسٹ کرلیں۔
اور نعمان جی میں نے پہلے فائر فاکس اپگریڈ کرنے کی کوشش کی تھی ایرر آیا تھا 404 ملا نہیں۔
 

نعمان

محفلین
شاکر فائرفوکس اپگریڈ کئیے بغیر یہ حل کام نہیں کرے گا
۔ ابھی ابھی لانچ پیڈ سے کنفرمیشن لے کر آرہا ہوں۔ تاہم اس حل کو آزمانے کی ایک خامی یہ ہے کہ اس سے فائر فوکس بہت سست ہوجاتا ہے۔ آپ ایسا کریں کہ اینوائرنمنٹ کی فائل سے وہ سطر مٹا دیں اور گیلیون ہی استعمال کریں۔ بلکہ چونکہ آپ کے ڈی ای کے اتنے فین ہیں تو کبنٹو پر کنکرر استعمال کرلیں۔

قیصرانی جنوم بیکر سائنپٹک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے پاس ایکریگیٹر ہے جس سے میں محفل اور اوبنتو فورمز کی آر ایس ایس پڑھتا ہوں۔ اس کے علاوہ فائر فاکس گیلیون کنکرر اور اوپیرا چار براؤزر موجود ہیں۔ جو اچھا لگے وہ استعمال کرلیتا ہوں۔ :D
وہ لائن میں مٹا ہی دیتا ہوں۔اور اپگریڈ بارے سنجیدگی سے غور فرما رہا ہوں پی سی کو ایک رات لگوانا پڑے گی مجھے لگتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
ایپیپہینی ویب براؤسر نے اس مسئلے کا جو حل نکالا ہے وہ مجھے بہت پسند آیا انہوں نے کنفگریشن ایڈیٹر میں اپیپیہینی پر پینگو این ایبل کرنے یا نہ کرنے کی کنجی ڈال دی۔ اگر آپ اس طریقے کو ٹیسٹ کرنا چاہیں تو یوں کریں
کوڈ:
sudo apt-get install epiphany-browser

اس سے ایپیپہینی ڈاؤنلوڈ اور انسٹال ہوجائیگا۔ اب اگر آپ نے /etc/environment کی فائل میں MOZ_DISABLE_PANGO=0 کی سطر شامل کی ہے تو اسے مٹادیں۔

اب کنفگریشن ایڈیٹر کھولیں:

کوڈ:
gconf-editor
اب کنفگریشن ایڈیٹر میں:
کوڈ:
/apps/epiphany/web/enable_pango
پر جائیں اور این ایبل پینگو کے باکس کو نشان زدہ کیجئیے۔ لاگ آف ہوکر دوبارو لاگ آن ہوں اب ایپیپہینی میں اردو ویب کھول کر دیکھیں۔ ایپیپہینی فائرفوکس کے مقابلے میں کافی تیزرفتار ہے۔
 
Top