فائرفاکس میں املاء کی پڑتال

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
معذرت خواہ ہوں باوجود کوشش کے اس میں آپ کے ساتھ شامل نہ ہوسکا۔ لیکن استعمال کرنے میں ضرورت شامل ہوں گا۔:)
فائر فاکس سے مجھے یہ گلا ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی لغت منتخب ہوسکتی ہے۔ حالانکہ کئی ایک میں‌ تلاش کی سہولت ہونی چاہیے۔
 

کاشف عقیل

محفلین
گزارش

میں املا پڑتالگر فائر فاکس کی ایڈآن سائٹ پر ڈال چکا ہوں لیکن کوئی بھی Review نہ ہونے کی وجہ سے یہ اب تک پبلک نہیں ہو سکا ہے۔ یعنی آپ اسے وہاں سے ڈاونلوڈ کر کے انسٹال نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ کے پاس ایڈآن ڈویلپر اکاونٹ نہ ہو۔ میں اسے پبلک ایڈآن بنانا چاہتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے استعمال کرسکیں اور اس سلسلے میں مجھے آپ کی مدد درکار ہے۔

برائے مہربانی وہاں پر اپنا اکاونٹ بنائیں اور اسے وہاں سے ڈاونلوڈ کر کے وہاں پر اپنے Reviews ڈالیں۔ Reviews کے بغیر یہ ایڈآن پبلک نہیں ہو سکتا۔ فائرفاکس کی ویب سائٹ پر اس کا ربط یہ ہے۔

https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/7981

شکریہ
 

کاشف عقیل

محفلین
کئی دنوں کی کوششوں کے بعد آخرکار اے ایف ایف فائل میں کامیابی ہوئی ہے۔ میں نے درج ذیل قوانین کافی حد تک بنا لیے ہیں

غلط الفاظ کے لیے بہتر متبال تجویز کرنا
اسم کے جمع بنانا، ان تمام شکلوں ہیں جو مجھے یاد تھیں۔
فعل کے صیغے بنانا، ان تمام شکلوں میں جو مجھے یاد تھے۔

اب تک کی کاوش آپ لوگ یہاں پر دیکھ سکتے ہیں: http://www.codeplex.com/UrduDiction...Dictionary/Dictionary/Rules&changeSetId=15168
یہاں اے ایف ایف فائل میں قوانین ہیں اور دوسری فائل میں صرف چند مثالیں ہیں ان کو ٹیسٹ کرنے کے لئے۔ اس چھوٹی سی ڈکشنری سے درج ذیل الفاظ کی پڑتال ہو جاتی ہے

* درست - لغو، لغویات
* درست: تشبیہ، تشبیہات، تشبیہوں، تشبیہیں
* تجویز: طشبیہ، تشبیح، تشبیھ، تشبیھات، طشبیہوں، تشبیحیں
* درست - معاملہ، معاملات
* درست - اخبار، اخبارات، اخباروں
* درست - طوطا، طوطے، طوطوں، طوطی، طوطیاں، طوطیوں
* درست - پنجرہ، پنجرے، پنجروں
* درست - دریا، دریاؤں
* درست - دعا، دعاؤں، دعائیں - صدا، صداؤں، صدائیں
* درست - کہانی، کہانیاں، کہانیوں - پری، پریاں، پریوں
* درست - گھوڑا، گھوڑی، گھوڑے، گھوڑیاں، گھوڑوں، گھوڑیوں
* درست - بکرا، بکری، بکرے، بکریاں، بکروں، بکریوں
* درست - شہزادہ، شہزادی، شہزادے، شہزادیاں، شہزادوں، شہزادیوں
* درست - آزمانا، آزماتا، آزماتی، آزماتے، آزماتیں، آزمایا، آزمائی، آزمائے، آزمائیں، آزماؤ، آزماؤں، آزمائیے،
* درست - سونا، سوتا، سوتی، سوتے، سوتیں، سویا، سوئی، سوئے، سوئیں، سو، سؤں، سوئیے
* درست - گرنا، گرتا، گرتی، گرتے، گرتیں، گرا، گری، گرے، گریں، گرو، گروں، گریے
* درست - کھیلنا، کھیلتا، کھیلتی، کھیلتے، کھیلتیں، کھیلا، کھیلی کھیلے، کھیلیں، کھیلو، کھیلوں، کھیلیے
* درست - پاکستان، پاکستانی، پاکستانیوں، ہندوستان، ہندوستانی، ہندوستانیوں
* درست - جوڑنا، جوڑتا، جوڑتی، جوڑتے، جوڑتیں، جوڑا، جوڑی، جوڑے، جوڑیں، جوڑو، جوڑوں، جوڑیے، جوڑ

اب میرے ذہن میں یہ نہیں آ رہا کہ مذید کیا قوانین ہونے چاہییں اور اس سلسلے میں مجھے کسی صاحب کی مدد درکار ہے جو مجھے گرامر سے دیکھ کر مذید قوانین بتا سکیں۔ مجھے یہ بھی نہیں یاد کہ اردو میں اسم اور فعل کے علاوہ کیا ہوتا ہے۔ اگر کوئی مثالوں کے ساتھ مجھے قوانین بتا دے تو میں کام مذید آگے بڑھا سکتا ہوں۔

شکریہ - کاشف
 

ابن بطوطہ

محفلین
میں نے یہ فائل ڈاونلوڈ کی ہے لیکن ایکس پی آئی فارمیٹ میں ہے اب میں جاننا چاہتا ہوں کے کس طرح اس کو استمعال کیا جائے گا میری تو سمجھ میں‌کچھ نہیں‌ آرہا ہے اس سلسلے میں‌ تعاون درکار ہے شکریہ۔
 

دوست

محفلین
کاشف املاء کی غلطیوں کے زمرے میں ز اور ذ‌ کی ری پلیسمنٹ بھی رکھیے گا۔ آج کل ذ کی جگہ ز کا غلط استعمال بڑھتا جارہا ہے۔
 

دوست

محفلین
اس کی کی ورڈ لسٹ کو اپڈیٹ کرنا ہو تو کیسے کیا جائے۔ میں چاہ رہا ہوں کہ اعجاز صاحب والی 600 کلوبائٹ کی فائل سے بدل دیا جائے اس کی اصل فائل کو۔ لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ الفاظ کو الگ الگ کس کیریکٹر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ویسے تو یہ 116381 الفاظ بتا رہا ہے، اور سائز کوئی ڈیڑھ میگا بائٹ کا ہے۔
 

دوست

محفلین
ورڈ میں ویسے کوئی بھی ورڈ لسٹ انسٹال ہو جاتی ہے۔ گوگل سے تلاش کر لیں طریقہ مل جائے گا۔
 
Top