غیر میعاری مواد کی روک تھام کیسے کی جائے

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ تو کچھ عجیب ہے اور بہت نازک بھی ۔

مجھ کو کوئ ایسا طریقہ بتا سکتا ہے جس سے میں اپنے براؤزر گوگل۔ یوسی۔ اوپیرا منی۔ یا پھر کوئ بھی جو کہ سرچ انجن استعمال کرتا ہے اس میں ویب سائٹ بلاک کر سکوں مطلب یہ کہ مثلاً اگر میں اپنے براؤزر کو کچھ ویب سائٹس کے لیے بند کر دوں تاکہ ان پر جب یہ سرچ ہو تو وہ اس مواد کو شو نا کرے ۔

اکثر ہم اپنا موبائل۔ ٹیبلیٹ۔ پی سی لیپ ٹاپ وغیرہ بچوں کو دے دیتے ہیں جس کا بسااوقات بلکہ زیادہ بہت زیادہ نقصان یہ ہوتا ہے کہ وہ ایسا ڈیٹا سرچ کرتے ہیں جو کہ نہایت ہی برا ہوتا ہے اور سب اس چیز سے واقف ہیں نام نا ہی لیا جائے تو بہتر ہے۔ اس کے اعلاوہ دیگر اور بھی بہت کچھ ہے جو بچوں کی پہنچ سے دور رہنا چاہیے جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے بلوویل گیم نے بہت سارے بچوں کو ذہنی طور پر متاثر کیا تھا ان سب کی روک تھام کے لیے کچھ ہونا چاہیے اگر کسی کو کوئی ایسا طریقہ معلوم ہے جس ہم اپنے براؤزر کو ان سب خرافات سے ہٹا دیں اور بچوں کی پہنچ سے بھی دور ہو جائے۔
امید ہے آپ میرا سوال اور مسلئہ سمجھ گئے ہوں گے
 

سعادت

تکنیکی معاون
مجھ کو کوئ ایسا طریقہ بتا سکتا ہے جس سے میں اپنے براؤزر گوگل۔ یوسی۔ اوپیرا منی۔ یا پھر کوئ بھی […] میں ویب سائٹ بلاک کر سکوں
فائر‌فوکس کے ایڈ‌آنز یا کروم کے ویب‌سٹور میں ’block site‘ یا اس سے مِلتی جُلتی تلاش کر کے دیکھ لیں، آپ کو کئی ایکسٹینشنز مل جائیں گی۔

ایک اور طریقہ کمپیوٹر کی hosts فائل ایڈِٹ کرنے کا ہے، جس سے کسی بھی براؤزر میں آپ کی مطلوبہ سائٹس بلاک ہو جائیں گی، لیکن وہ کچھ پیچیدہ ہے۔
 
Top