محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
غیبت کا انجام
(شیخ سعدی کی حکایت سے ماخوذ)
محمد خلیل الرحمٰن
مسجد میں کہیں ایک سے میں نے جو یہ پوچھا
مجھ کو وہ بتادےجو وضو کا ہے طریقا
تفصیل بتائی مجھے اُس شخص نے لیکن
گنوائے اسی دم مجھے اپنے بھی محاسِن
کہنے لگا ، جو مولوی صاحب ہیں یہاں کے
جاہل ہیں مرے سامنے، بس پانی ہیں بھرتے
برہم ہوئے سُن کر یہ بزرگانِ محلہ
کہنے لگے افسوس کہ دین اس نے نہ سیکھا
سیکھے ہے مسائل ، یہ بہت خوب ہنر ہے
غیبت سی برائی بھی جہاں بھر میں کِدھر ہے
فرمانِ نبی پاک ﷺ ہمیں یاد دلائے
غیبت جو کرے، بھائی کا وہ گوشت ہے کھائے
محمد خلیل الرحمٰن
مسجد میں کہیں ایک سے میں نے جو یہ پوچھا
مجھ کو وہ بتادےجو وضو کا ہے طریقا
تفصیل بتائی مجھے اُس شخص نے لیکن
گنوائے اسی دم مجھے اپنے بھی محاسِن
کہنے لگا ، جو مولوی صاحب ہیں یہاں کے
جاہل ہیں مرے سامنے، بس پانی ہیں بھرتے
برہم ہوئے سُن کر یہ بزرگانِ محلہ
کہنے لگے افسوس کہ دین اس نے نہ سیکھا
سیکھے ہے مسائل ، یہ بہت خوب ہنر ہے
غیبت سی برائی بھی جہاں بھر میں کِدھر ہے
فرمانِ نبی پاک ﷺ ہمیں یاد دلائے
غیبت جو کرے، بھائی کا وہ گوشت ہے کھائے