غلطی ہوگئی،معاف کردیں، مارک زکربرگ

شاہد شاہ نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 10, 2018

  1. شاہد شاہ

    شاہد شاہ محفلین

    مراسلے:
    2,568
    غلطی ہوگئی،معاف کردیں، مارک زکربرگ
    ویب ڈیسک
    APRIL 10, 2018
    [​IMG]
    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے ۔ معاف کردیں ۔

    ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے ۔

    ملاقات کےبعدصحافیوں سےبات کرتےہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نےانہیں بتایاکہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سےجھوٹ بولاتھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی
    غلطی ہوگئی،معاف کردیں، مارک زکربرگ
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. شاہد شاہ

    شاہد شاہ محفلین

    مراسلے:
    2,568
    چل جھوٹا! فیس بک صارفین کا ڈیٹا آگے بیچنا کوئی غلطی نہیں بلکہ فیس بک کا اصل بزنس ماڈل ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر