غزل (22 جُون 2023)

محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

یادِ ماضی مجھے بھلانے دو
دورِ حاضر سے جی لگانے دو

ہیں وہ مائل بہ کرم تو مجھ کو
ان کہی بات بھی بتانے دو
بیٹھ کر غم کدے کی ظلمت میں
یہ شبِ غم اُسے منانے دو
اُس نے ارماں جلا دیے میرے
دل مرا بھی اسے جلانے دو
یوں تو پینا حرام ہے لیکن
وہ پلائے تو پھر پلانے دو
وہ اذیت پسند ہے اس کو
میرے رونے پہ مسکرانے دو
شدتِ غم سے مر نہ جائے کہیں
کھل کے آنسو اسے بہانے دو
تیری محفل میں روبرو یہ مرا
آخری گیت ہے سنانے دو

نرم لہجے فریب دیتے ہیں
اس کو سختی سے پیش آنے دو
اتنی محدود گر ہے آزادی
پھر مجھے قید میں ہی جانے دو
جان لے وہ بھی دردِ دل کیا ہے
آج اُس کا بھی دل جلانے دو
 

الف عین

لائبریرین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

یادِ ماضی مجھے بھلانے دو
دورِ حاضر سے جی لگانے دو
جی لگانے سے کیا عمل مراد ہے؟ کچھ واضح نہیں ہوا ۔

ہیں وہ مائل بہ کرم تو مجھ کو
ان کہی بات بھی بتانے دو
بحر و اوزان میں نہیں، شاید کرم کے تلفظ کو' ر' ساکن کے ساتھ کیا ہے
وہ ہوئے اتنے مہرباں تو مجھے
ایک تجویز
بیٹھ کر غم کدے کی ظلمت میں
یہ شبِ غم اُسے منانے دو
درست لیکن مضمون عجیب ہے
اُس نے ارماں جلا دیے میرے
دل مرا بھی اسے جلانے دو
شکیل کی تجویز اچھی ہے
یوں تو پینا حرام ہے لیکن
وہ پلائے تو پھر پلانے دو
ٹھیک
وہ اذیت پسند ہے اس کو
میرے رونے پہ مسکرانے دو
یہ بھی مضمون کے لحاظ سے عجیب ہے
شدتِ غم سے مر نہ جائے کہیں
کھل کے آنسو اسے بہانے دو
فاعل کو واضح کیا جائے
شدت غم سےوہ نہ مر جائے
تیری محفل میں روبرو یہ مرا
آخری گیت ہے سنانے دو
درست، ویسے شکیل کا مجوزہ مصرع بہتر ہے

نرم لہجے فریب دیتے ہیں
اس کو سختی سے پیش آنے دو
مفہوم عجیب ہے
اتنی محدود گر ہے آزادی
پھر مجھے قید میں ہی جانے دو
گر سے روانی مخدوش ہو رہی ہے، مکمل بھی لا سکتے ہیں
اتنی محدود اگر ہے آزادی
یا
ہے جو آزادی اس قدر محدود
جان لے وہ بھی دردِ دل کیا ہے
آج اُس کا بھی دل جلانے دو
ٹھیک
مجموعی طور پر کوئی خاص مضامین نہیں باندھے گئے ہیں۔ کچھ ندرت خیال کی کوشش کریں تو بہتر ہے
 
یادِ ماضی مجھے بھلانے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یادِ ماضی مجھے بھلانے دو
دورِ حاضر سے جی لگانے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حال میں جی کو اب کھپانے دو
 
آخری تدوین:
مجموعی طور پر کوئی خاص مضامین نہیں باندھے گئے ہیں۔ کچھ ندرت خیال کی کوشش کریں تو بہتر ہے
محترم سر الف عین صاحب! آپ کی ہدایات کے مطابق اس غزل کو درست کرتا ہوں اور مستقبل میں ندرت خیال پر زور دیتے ہوئے کوششش کروں گا کہ مضامین بہتر ہوں۔
 
یادِ ماضی مجھے بھلانے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یادِ ماضی مجھے بھلانے دو
دورِ حاضر سے جی لگانے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حال میں جی کو اب کھپانے دو
1)۔آج محفل کو روبرو تیرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
آخری گیت ہے ،سنانے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُس نے اَرمان خاک کر ڈالے
دل بھی میرا اُسے جلانے دو
شکیل صاحب آپ کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں ۔ سلامت رہیں۔
 
شکیل صاحب آپ کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں ۔ سلامت رہیں۔
خورشید صاحب مقصد یہ ہے کہ آپ کو اپنا ہی شعر ایک نئے رخ سے کہنے کی ایک آدھ مثال اور مل جائے ۔۔۔۔وہ مثال کبھی اصل شعر سے پست ہوگی اور کبھی برابر۔۔۔دونوں صورتوں میں حتمی اور آخری نہیں ۔خوب سے خوب تر کی جستجو جاری رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و مددگار رہے ، آمین۔قدردانی کے لیے آپ کا شکرگزار ہوں۔
 
یادِ ماضی مجھے بھلانے دو
دورِ حاضر سے جی لگانے دو

جی لگانے سے کیا عمل مراد ہے؟ کچھ واضح نہیں ہوا ۔
نئی کوششش
یادِ ماضی مجھے بھلانے دو
اپنی دنیا نئی بسانے دو

ہیں وہ مائل بہ کرم تو مجھ کو
ان کہی بات بھی بتانے دو

بحر و اوزان میں نہیں، شاید کرم کے تلفظ کو' ر' ساکن کے ساتھ کیا ہے
وہ ہوئے اتنے مہرباں تو مجھے
ایک تجویز
آپ کی تجویز اچھی ہے لیکن میں نے انہی الفاظ میں دوبارہ کوشش کی ہے اگر مناسب ہے تو
وہ ہیں مائل کرم پہ تو مجھ کو
ان کہی بات بھی بتانے دو

اس نے ارماں جلادیے میرے
دل مرا بھی اسے جلانے دو


شکیل کی تجویز اچھی ہے
شکیل صاحب کی تجویز کو دیکھتے ہوئے دوبارہ کوشش کی ہے
میرے ارمان جل گئے سارے
دل مرا بھی اسے جلانے دو

تِیری محفل میں روبرو یہ مرا
آخری گیت ہے سنانے دو

درست، ویسے شکیل کا مجوزہ مصرع بہتر ہے
تیری محفل کے روبرو یہ مرا
آخری گیت ہے سنانے دو

شدتِ غم سے مر نہ جائے کہیں
کھل کے آنسو اسے بہانے دو

فاعل کو واضح کیا جائے
شدت غم سےوہ نہ مر جائے
آپ کی تجویز کے مطابق
شدت غم سےوہ نہ مر جائے
کھل کے آنسو اسے بہانے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
روانی متاثر کن نہیں، تو کا طویل کھنچنا گوارا نہیں
ہو گئے وہ کرم پہ جب مائل
وہ ہیں جب آج مہرباں تو مجھے
وہ ہیں مائل کرم پہ اب تو مجھے
... تو مجھے کے ساتھ کچھ کوشش کریں
مطلع ٹھیک ہے
سر الف عین صاحب! تو مجھے کے ساتھ تو آپ کی تجاویز ہی بہتر ہیں۔ ایک تجویز اور ہے اگر مناسب لگے تو۔
وہ ہیں مائل کرم پہ آج مجھے
ان کہی بات بھی بتانے دو
 
Top