غزل کے چند اشعار برائے اصلاح

بے الف اذان

محفلین
اِک مرا دل ہے کہ ہر پل طالبِ آزار ہے
اِک ترا غم ہے کہ ہر دم برسرِ پیکار ہے

ہے مُحال اب دل جگر کا ساتھ رہنا ایک جا
دل کے رکھنے کو ہمیں سینہ الگ درکار ہے

عُمر ساری کی بہت کوشش کہ دل کو گھر کریں
حیف ! اب مرتے ہیں اور بننے لگی دیوار ہے

ہم اسیروں کو قفس میں بھی درودیوار سے
پُرسشِ احوال کو آتی صدائے یار ہے
 
بے الف اذان

محفلین
ادب دوست صاحب ! ڈھیروں ڈھیر شکریہ

آپکی اس پر رونق محفل میں آئے مجھے گنتی کے چند روز ہوئے ہیں ، آپ تمام اساتذۂِ کِرام سے اصلاح چاہتا ہوں ۔
 
بے الف اذان

محفلین
خاکسار کا نام بلال احمد آذان ہے ، "بے الف آذان" اسی کا مخفف ہے ۔ پاکستان (کراچی) سے تعلق ہے ۔
جلد اپنا مزید تعارف "تعارف" والے دھاگے میں پیش کرونگا ! ان شاء اللہ ۔
 
خاکسار کا نام بلال احمد آذان ہے ، "بے الف آذان" اسی کا مخفف ہے ۔ پاکستان (کراچی) سے تعلق ہے ۔
جلد اپنا مزید تعارف "تعارف" والے دھاگے میں پیش کرونگا ! ان شاء اللہ ۔

ہا ہا ہا ہا
اور مجھے دیکھیں کیا سمجھ رہا تھا ۔۔۔
میں سمجھا بے الف آذان کا مطلب ہے کہ لفظ آزان میں سے الف نکال دیئے جائیں ، یعنی اسے بے الف کر دیا جائے ( یعنی الف کے بغیر) :D:D:D
اور آزان کو بے الف کرنے پر فقط "زن" بچتا ہے :LOL::LOL::LOL::LOL:
میں سمجھا آپ نے بہت ترکیب سے "زن" لکھا ہے :p:p
 
ہاہاہا ! جناب آپ کا ذہن تو خاصہ "ترکیبی" ہے :biggrin::biggrin::biggrin:

آپ نے تو سمجھ سمجھ میں ہی ہمیں ۔ ۔ ۔ ۔ " جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے" ;););)
 
بے الف اذان

محفلین
میں بھی یہی سمجھا تھا کہ یہ آزن یا زن ہیں اصل میں۔
اشعار میں اصلاح کی اشد ضرورت تو نہیں
آپ کا جواب پڑھ کر کچھ تسلی ہوئی کہ " اشد ضرورت نہیں ہے" :)

لیکن ساتھ ہی یہ ضرورت بھی محسوس ہوئی کہ پروفائل پر "اپنی" تصویر چسپاں کرلی جائے تا کہ احباب کو مفت میں سوچ کے گھوڑوں کو حرکت نہ دینی پڑے :D

استادِ محترم ! آخری شعر کے حوالے سے کچھ اصلاح کیجیے گا ۔ :):)
 
Top