غزل برائے اصلاح

وجاہت حسین

محفلین
السلام علیکم۔ اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس حقیر کوشش کی اصلاح فرما دیں۔ شکریہ

میں وقتِ شناسائی تضادات سے گزرا
کرتی تھی نفی عقل، دل اثبات سے گزرا

اک لمحہ یہ دل شوقِ ملاقات سے گزرا
پھر ایک ہی لمحہ کئی لمحات سے گزرا

رک رک کے ترے چومتا تھا نقشِ گزرگہ
جب میرا جنوں سات سماوات سے گزرا

ہر سانس سے دم میرا الجھتا رہا پیہم،
یوں شوقِ نظر اپنی مُکافات سے گزرا

بت خانے میں کچھ ڈھونڈ رہی تھی نظر اس کی
بت ساز کا دل تیرے خیالات سے گزرا

میں ڈھونڈتا آثار تری بزمِ لِقا کے
قرآں سے، کبھی مُسند و مشکوٰۃ سے گزرا

گزرا ہے جو حافظؔ تری دہلیز سے جھک کر
اِتراتا وہ باغات و مَحلّات سے گزرا

* (مسند احمد اور مشكوة المصابيح حدیث کی مشہور کتابیں ہیں)
 
السلام علیکم۔ اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس حقیر کوشش کی اصلاح فرما دیں۔ شکریہ

میں وقتِ شناسائی تضادات سے گزرا
کرتی تھی نفی عقل، دل اثبات سے گزرا

اک لمحہ یہ دل شوقِ ملاقات سے گزرا
پھر ایک ہی لمحہ کئی لمحات سے گزرا

رک رک کے ترے چومتا تھا نقشِ گزرگہ
جب میرا جنوں سات سماوات سے گزرا

ہر سانس سے دم میرا الجھتا رہا پیہم،
یوں شوقِ نظر اپنی مُکافات سے گزرا

بت خانے میں کچھ ڈھونڈ رہی تھی نظر اس کی
بت ساز کا دل تیرے خیالات سے گزرا

میں ڈھونڈتا آثار تری بزمِ لِقا کے
قرآں سے، کبھی مُسند و مشکوٰۃ سے گزرا

گزرا ہے جو حافظؔ تری دہلیز سے جھک کر
اِتراتا وہ باغات و مَحلّات سے گزرا

* (مسند احمد اور مشكوة المصابيح حدیث کی مشہور کتابیں ہیں)
خوب صورت کلام۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
 
خوب.
کرتی تھی نفی عقل، دل اثبات سے گزرا
نفْی کا درست وزن فاع ہے.
مصرعِ غالب:
نفی سے کرتی ہے اثبات تراوش گویا
رک رک کے ترے چومتا تھا نقشِ گزرگہ
مصرع رواں نہیں. بہتر بنایا جا سکتا ہے.
اک لمحہ یہ دل شوقِ ملاقات سے گزرا
پھر ایک ہی لمحہ کئی لمحات سے گزرا
واہ!

مجموعی طور پر غزل بہت اچھی ہے. بہت سی داد.
 

وجاہت حسین

محفلین
نفْی کا درست وزن فاع ہے.
مصرعِ غالب:
نفی سے کرتی ہے اثبات تراوش گویا

شکریہ جناب۔ مجھے اس کا علم نہیں تھا۔ انشاء اللہ آئندہ اس کا خیال رکھا جائے گا۔
صرف اپنی اصلاح کے لئے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا نفی کو فَعَل کے وزن پر لانا خطا شمار ہوتا ہے؟

مصرع رواں نہیں. بہتر بنایا جا سکتا ہے.
نوزاش جناب۔ میں اس پر نظرِ ثانی کرتا ہوں۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیر۔
 
Top