غزل برائے اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صفی حیدر

محفلین
سر الف عین صاحب ، شاہد شاہنواز بھائی اور دیگر اہل محفل سے اصلاح کی درخواست.

آپ بے شک مجھے بھلا دیں گے
جانتا ہوں مجھے سزا دیں گے
آپ طوفان بن کے آئیں گے
خواب کی شمع کو بجھا دیں گے
آشیانے کی ہے بساط بھی کیا
کہ ہوا میں چمن اڑا دیں گے
آپ آتش مزاج ہیں ایسے
آپ خط میرے سب جلا دیں گے
یہ حقِ دوستی ہے خوب صفی
زخم ہر بار اک نیا دیں گے
 

الف عین

لائبریرین
وزن کا تو کوئی مسئلہ نہیں،
حق اگر اضافت کے ساتھ ہو تو درست تلفظ ے ساتھ آنا چاہئے، یعنی ’ق‘ پر شد۔
یوں کر دو
دوستی کا یہ حق ہے خوب صفی
 

صفی حیدر

محفلین
شکریہ سر۔۔۔ درست راہنمائی کی آپ نے۔۔۔۔ آپ کے عطا کردہ مصرعے کے ساتھ بدل دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top