غربت22سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جاسم محمد

محفلین
مولانا دھڑن تختہ کر دے گا
تحریک انصاف سے قبل پی پی ن لیگ کو چور کہتی تھی اور ن لیگ پی پی کو۔ مولانا دونوں کو چور کہتا تھا۔ پھر جو الیکشن جیت جاتا، مولانا اس کا۔ یہ چوروں کا ٹولا دھڑن تختہ کرے گا وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر :)
 
الف نظامی

لائبریرین

مہنگائی اور زیادہ کرو۔
 
جاسم محمد

محفلین
مہنگائی اور زیادہ کرو۔
خطے کے ہر ملک میں یہی مسئلہ ہے لیکن اسے بنیاد بنا کر حکومت کا دھڑن تختہ صرف پاکستانیوں نے کرنا ہے۔

آئندہ 2 سال میں پاکستان میں غربت میں اضافے کا امکان ہے، عالمی بینک
ارشاد انصاری جمعرات 8 اکتوبر 2020
2090399-worldbankwillgivemilliondollerskarachiforwatercrises-1602163002-425-640x480.jpg

رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے کم رہنے کا امکان، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے ایشیائی ممالک کی شرح نمو سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال جنوبی ایشیا میں ترقی کی شرح منفی 7.7 فیصد سے بہتر ہو کر 4.5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ کورونا کے منفی اثرات کی وجہ سے سست اور غیر یقینی معاشی بحالی کے ساتھ آئندہ دو سال میں پاکستان میں غربت میں اضافے کا امکان ہے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ ہینس ٹمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے اچھی خبر نہیں اور مستقبل کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔

مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تھی کورونا وائرس دوبارہ ابھرنے سے ترقی کی شرح کو مزید خطرات ہوسکتے ہیں جب کہ ٹڈی دل اوربارشوں سے غذائی قلت بھی جنم لے سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی نمو توقع سے کم یعنی مالی سال 2021 اور 2022 میں اوسطاً 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس میں کہا گیا کہ یہ اندازہ انتہائی غیریقینی ہے اور اس کی پیش گوئی وائرس کے مزید نہ پھیلنے کے حساب سے کی گئی ہے کیوں کہ دوسری صورت میں مزید وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہوئی، اقتصادی سرگرمیاں سکڑ گئیں اور غربت میں مالی سال 2020 میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ رواں برس کے آغاز میں مالیاتی اور مالی پالیسیوں میں سختی کی گئی اور اس کے بعد لاک ڈاون نافذ کردیا گیاہے۔

پاکستان کے بارے میں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جی ڈی پی کی حقیقی نمو مالی سال 2019 کی 1.9 فیصد سے کم ہو کر 2020 میں 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کئی دہائیوں کے بعد بدترین کمی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ملک کا وزیراعظم چور ہو تو مہنگائی اور اوپر جاتی ہے
1992 میں نواز شریف وزیر اعظم تھا، اس کے جانے کے فورا بعد مہنگائی اوپر گئی۔ پھر 1999 میں نواز شریف وزیر اعظم تھا، اس کا تختہ الٹانے کے بعد شدید مہنگائی آئی۔ پھر 2017 تک نواز شریف وزیر اعظم تھا اور اب پھر وہی ریکارڈ مہنگائی۔ آخر یہ قومی چور معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کرتا ہے جو اس کے جاتے ساتھ ہی ریکارڈ مہنگائی ہو جاتی ہے۔ کہیں یہ اپنے دور حکومت میں مہنگائی کو مصنوعی کنٹرول تو نہیں کرتا؟
image.png
 
الف نظامی

لائبریرین
#یاداشت_کا_امتحان
ملک کا وزیراعظم چور ہو تو مہنگائی اور اوپر جاتی ہے
جس ملک میں نا اہل لوگ اقتدار میں آ جائیں وہ درست پلاننگ نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہو جاتا ہے۔ موجودہ مہنگائی حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس ملک میں نا اہل لوگ اقتدار میں آ جائیں وہ درست پلاننگ نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہو جاتا ہے۔ موجودہ مہنگائی حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔
مہنگائی کا تعلق ماکرو معاشی پلاننگ سے ہے۔ آپ جب ڈالر ریٹ فکس کرتے ہیں، سرکاری خزانے سے ہر چیز میں سبسڈی دیتے ہیں تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے۔ اگلی حکومت جونہی آکر یہ سبسڈیاں اور ڈالر کا فکس ریٹ ختم کرتی ہے تو مہنگائی اپنے فطری لیول پر آجاتی ہے۔ مہنگائی کو یوں مصنوعی طریقوں سے کنٹرول کرنے کو معاشی پلاننگ نہیں واردات کہتے ہیں۔ جو سابقہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین بار قومی خزانہ کے ساتھ کی ہے۔
 
اس وقت نا اہل معاشی پلانر اکنامک ہٹ مین حکومت میں براجمان ہیں ان کی غلط پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس وقت نا اہل معاشی پلانر اکنامک ہٹ مین حکومت میں براجمان ہیں ان کی غلط پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔
معاشی ہٹ مین جنہوں نے قومی خزانہ کو چونا لگایا اس وقت ملک سے مفرور ہیں۔
Ishaq Dar was warned about holding an artificial exchange rate: Deputy Chairman Senate
Govt spent $7 billion to keep rupee overvalued against the U.S dollar
 
جاسم محمد

محفلین
اس وقت نا اہل معاشی پلانر اکنامک ہٹ مین حکومت میں براجمان ہیں ان کی غلط پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔
معاشی ہٹ مین اسحاق ڈار نے روپے کو مصنوعی طریقہ سے مستحکم رکھا۔ جس کا نقصان پوری قوم آج بھگت رہی ہے۔
Dar’s legacy: a heavily-indebted Pakistan | The Express Tribune
The Dar-shaped curve - Newspaper - DAWN.COM
Highest PKR overvaluation ever! – Business Recorder
Everything comes at a price, even a stable rupee - Newspaper - DAWN.COM
 
الف نظامی

لائبریرین
جس ملک میں نا اہل لوگ اقتدار میں آ جائیں وہ درست پلاننگ نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہو جاتا ہے۔ موجودہ مہنگائی حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس ملک میں نا اہل لوگ اقتدار میں آ جائیں وہ درست پلاننگ نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہو جاتا ہے۔ موجودہ مہنگائی حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔
جس ملک میں اسحاق ڈار جیسے معاشی ہٹ مین ڈالر ریٹ کو مصنوعی طریقہ سے مستحکم رکھیں ۔وہاں پوری قوم جلد یا بدیر اصلی مہنگائی کو بھگتتی ہے۔

Top