مبارکباد عید الاضحیٰ 2020 بہت بہت مبارک

آورکزئی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔
میری طرف تمام احباب کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔

eid-um.jpg
 
میں گوشت دینے آؤں اگر تو
تم دروازے پر لینے آؤ گی نا..؟؟؟

بے بسی سے تجھے دیکھوں گا
هاتھوں کی مهندی دیکھاؤ گی نا۔۔؟؟

دیکھ کر میری دیوانگی جانا
سر جھکا کر تم مسکراؤ گی نا۔۔؟؟

کیا دروازه تک محدود رکھو گی
تم مجھ کو اندر بلاؤگی نا۔۔؟؟

میری سهیلی کا بھائی هے آیا
یوں اماں سے تعارف کرواؤ گی نا۔۔؟؟

بھائی کو گھوری ڈال کے جاناں
میرے لیے کوک منگواؤگی نا۔۔؟؟

سنو کوک کے بعد کھانا ہوگا
پھر میرے لیے چائے بنا ؤ گی نا۔۔؟

یاد آیا ساتھ والے گھر بھی جانا ہے
دروازہ تک چھوڑنے آؤ گی نا۔۔؟؟

سن پیار محبت سے پیٹ نہیں بھرتا
بدلے میں گوشت بجھواؤ گی نا۔۔؟؟

واٹس ایپ سے درآمد شدہ
 
Top