عیدی اردو ڈریمز کے لئئے

بزم الکرم

محفلین



السلام علیکم !

نماز عید ، سویاں ، تقسیم عیدی کی سکون میسر مجھے کہیں نہ ہوا
عزیزوں دوستوں بھائیوں سے گلے بھی ملا سکون میسرمجھے کہیں‌نہ‌ہوا
میں سوچتا ہی رہا کہ کہیں کمی ہے ابھی ، کوئی منتظر ہے کہیں میری توجہ کا ابھی
سکون کا رستہ مجھے ہے یاد آیا . اردوڈریمز کو عیدی دینا باقی ہے ابھی

عزیز دوستو ‌!‌بہنوں اور بھائیو !‌
ہر سال عید الفطر کا پرمسرت موقعہ آتا ہے اور گزر بھی جاتا ہے . اور ہم دل کے ارمان پورے کر بھی پاتے ہیں یا نہیں . وقتی جوش و خروش ، ولولے اور پھر تمام دن ، ٹرو اور مرو میں پژمردگی . پھر ہم کوک سپرائٹ‌ اور انڈین فلموں کے سہارے ڈھونڈتے ہیں . جو کچھ زیادہ ہوں وہ موٹر سائکل لیکر بازار میں دیدے ٹھنڈے کرنے نکل جاتے ہیں . لیکن سکون میسر نہیں آتا . عید کا حقیقی لطف حاصل نہیں ہوتا .
آئیے میں آپ کو عید کا حقیقی لطف لینے کا طریقہ بتاتا ہوں

گزشتہ رات میں تکمیل قرآن کی محفل میں حاضر تھا .
میں نماز پڑھ رہا تھا میرے دائیں طرف دو گندے مندے بچے اپنے بوڑھے باب سے رو کر کچھ مانگ رہے تھے . میں نے سلام پھیر کر منہ دوسری جانب کر کے توجہ ادھر ہی رکھی . کیا سنتا ہوں بچہ باپ سے پوچھ رہا ہے ابا مٹھائی کب ملے گی بہت دل کر رہا ہے . میں ماجرہ سمجھ گیا . وہ بچہ اور وہ بزرگ بچارے مٹھائی سے منہ تر کرنے کو اس تقریب سعید میں آئے ہیں .
مجھ سے اس کا رونہ نہیں دیکھا گیا میری جیب میں چند کھجوریں تھیں میں نے چپکے سے وہ ان بابا جی کی جانب بڑھا دیں بچے وہ کھجوریں لیکر کچھ وقت کے لئے بہل گئے .
لیکن مجھے بہت بڑا پیغام ملا . کے اگر وہ کھجوریں میں خود کھا جاتا یا انکی آہ بکا کو بھول جاتا تو وہ قلبی سکون جو ان بچوں کے بہلنے سے مجھے ملا کبھی میسر نہ آتا .

عیدی اردوڈریمز کو کیوں ؟
اردوڈریمز فاونڈیشن کا آغاز آج سے دو سال قبل گوجرانوالہ سے کیا گیا . فیض عالم چوک سے شروع ہونے والی اس علمی اور عملی تحریک کو بڑھتے ہوئے آج دو سال کا عرصہ ہونے کو ہے . خاموشی سے ڈھیروں پروجیکٹس پر کام کرنے والا یہ ادارہ اب سکت نہیں رکھتا کہ تن تنہا مزید منصوبوں پر کام کر سکے اس لئے اپنا آپ اپنے کرم فرماوں پر کھول رہا ہے .

اس ادارے کے روح رواں ڈاکٹر اقبال بشیر صاحب ایک فہم و فراست والے سوشل ورکر ہیں . جو اپنی جیب سے بہت سے بچوں کی تعلیم کے اخراجات اور بہت سے گھروں کے چولہے کا انتظام کرتے آئے ہیں .
پھر اس علم و عمل کی تحریک کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے انٹر نیٹ‌کا سہارا لیا اور اس کا اہم پروجیکٹ‌ اردوڈریمز ڈاٹ کام آج احباب کے سامنے ہیں . جس نے گزشتہ ایک سال سے انٹرنیٹ‌پر علم و ہنر پھیلانے کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے .

اردوڈریمز کے موجودہ کام
1. پاک کیڈٹ‌ماڈل سکول : سیالکوٹ‌روڈ‌گوجرانوالہ پر واقع ایک 4 سٹار سکول جس میں اس وقت کم و بیش 200بچے اور بچیاں مفت میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں تقریبا نصف کے یونی فارم ، کاپیوں کے اخراجات بھی ادارہ اردوڈریمز ہی برداشت کرتا ہے .
2. گھر چلاو مہم : اس گھر جن میں کمانے والا کوئی نہیں . ان میں خفیہ طور پر ہر ماہ اخراجات پہنچانے کی باقاعدگی
3. ایسے بچے اور بچیاں جو صرف داخلہ فیس اور ماہوار فیس نہ ہونے کی وجہ سے ذہن ہونے کے باوجود علم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں انکے لئے اسکالر شپ پروگرام
اس وقت ایک بچی ایم بی بی ایس سال دوم میں پڑھ رہی ہے جس کے کل اخراجات اردوڈریمز فاونڈیشن ہی پورے کررہی ہے .
تعلیم کے لئے قرض حسنہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے .
4. مفت علاج کی سہولت : اردوڈریمز کے زیر اہتمام فیض عالم چوک نزد گفٹ‌ یونی ورسٹی میں واقع ٹائنز میڈیکل سنٹر پر آنے والے غریب و مستحق مریضوں کا بالکل مفت تشخیص‌و علاج کیا جاتا ہے . اور ادویات بھی مفت میں مہیا کی جاتی ہیں

اردوڈریمز ڈاٹ کام کے مستقبل کے منصوبہ جات اشاءاللہ عزوجل
1. اردوڈریمز پبلک سکول
2. اردوڈریمز ویلفئیر اسپتال
3. اردوڈریمز ایمبولینس سروس
4. اردوڈریمز تعلیم قرض حسنہ
5. اردوڈریمز گھر چلاو مہم
6. اردوڈریمز کمپیوٹر کورسز
7. آن لائن ڈپلومہ کورسز
8. اردوڈریمز موبائل میڈیکل سنٹرز
9. اردوڈریمز کینسر تشخیص وعلاج مرکز

اور دیگر بہت سے منصوبہ جات

جو کے اللہ کی نصرت ، حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان اور آپ بھائی بہنوں کے تعاون سے مکمل کرنے مشکل ہیں میری آپ سے دست بستہ التجہ ہے . ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر ایسے لوگوں کو نہ بھولیں . جن کی عید آپ کی امداد میں پوشیدہ ہے .

اردو ڈریمز کو عیدی دیجئے تاکہ آپ کی عیدی مستحق افراد تک پہنچ سکے .
10روپے سے لیکر 10,000روپے تک عیدی دے کر اردوڈریمز کے منصوبہ جات سے اپنے حصے کی دعائیں اور ثواب حاصل کیجئے ..

برائے رابطہ
ڈاکٹر اقبال بشیر
0333-8123709
ٹائنز میڈیکل سنٹر بالمقابل گفٹ‌یونی ورسٹی گوجرانوالہ پاکستان
ڈاکٹرفرحان علی قاضی
0333-8162409
الکرم شفاخانہ 346-Eسیٹلائیٹ‌ٹاون گوجرانوالہ
علی اویس خان
0345-6604194
سیٹلائیٹ‌ٹاون مین مارکیٹ‌گوجرانوالہ

اگر آپ بھی اپنے علاقے میں اردوڈریمز رضاکار تعینات ہونا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے باعث‌فخر ہوگا .. ان میں سے کسی نمبر پر رابطہ کیجئے ..

آپ کا دیا اور دلوایا ہوا ایک ایک روپیہ غربا اور مساکین ضرورت مندوں پر خرچ کیا جاتا ہے .

نوٹ‌: اردوڈریمز ڈاٹ کام پر موجود تشہری مہم ( Advertizment)کی تمام آمدن بھی اردوڈریمز فاونڈیشن کو دی جاتی ہے . آپ اشتہارات پر کلک کرکے بھی فاونڈیشن کی مدد کرسکتے ہیں .

خدا ان لوگوں سے پیار کرتا ہے جو اس کی مخلوق سے پیارکرتے ہیں
اللہ ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق نصیب کرے ... آمین

والسلام مع الاکرام

Reference : www.urdudreams.com
 

تعبیر

محفلین
میں بھی شمشاد جی والے الفاظ دہراؤنگی کہ اللہ اس نیک کام میں برکت دے ۔

آپ کا دیا گیا ربط میں بعد میں چیک کرونگی۔ انشاءاللہ
 

دوست

محفلین
اگر آپ آنلائن کورسز وغیرہ شروع کرنا چاہیں تو یہاں ایک بار اطلاع دے دیں۔ ہوسکتا ہے ہم آپ کے ساتھ شراکت کرسکیں۔ یہاں موجود احباب یہ کورسز بطور استاد کروا سکتے ہیں۔
وسلام
 

بزم الکرم

محفلین
دوست آپ کے الفاظ‌سے مجھے کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ آپ اردوڈریمز کی ویب سائٹ کو دیکھئے اور اس میں بہتری کی گنجائش کے بارے میں بتلائیے ۔ اور کورسز کے حوالے سے اپنے مفید مشوروں سے نوازیئے ہم آغاز کرنا چاہ رہے ہیں ۔۔

اس کار خیر میں آپ بھی اپنا حصہ ضرور ڈالئے
 
Top