عہدِ اورنگزیب میں فارسی ادب کے نصاب میں شامل کتابیں

حسان خان

لائبریرین
شہنشاہ اورنگزیب کے دور میں مندرجہ ذیل کتابیں فارسی ادب کے نصاب میں شامل تھیں:

نثر:
۱۔ بدیع الانشا یعنی انشائے یوسفی
۲۔ ملا جامی اور ملا منیر کی نثری نگارشات
۳۔ مکاتیبِ ابوالفضل
۴۔ شاہ جہاں کے منشی شیخ عنایت اللہ کا درسی رسالہ
۵۔ شیخ محمد صالح کی بہارِ سخن
۶۔ مکاتیبِ ملا منیر
۷۔ شیدا اور ملا طغرا کے مراسلات
۸۔ لال چند کی حکایت
۹۔ لیلاوتی (ابوالفیض فیضی کا فارسی ترجمہ)

نظم:
۱۔ ملا جامی کی یوسف و زلیخا، تحفۃ الاحرار اور سبحۃ الابرار
۲۔ نظامی گنجوی کی سکندرنامہ، مخزن الاسرار، ہفت پیکر، شیرین و خسرو اور لیلیٰ و مجنوں
۳۔ امیر خسرو کی قران السعدین، مطلع الانوار اور اعجازِ خسروی
۴۔ شمسِ تبریز، ظہیر فاریابی، سعدی، حافظ اور صائب کے دواوین
۵۔ بدر چاچی، انوری، خاقانی، عرفی اور فیضی کے قصائد

داستانیں:
۱۔ ضیاءالدین نخشبی کی طوطی نامہ
۲۔ حسین واعظ کاشفی کی انوارِ سہیلی
۳۔ ابوالفضل کی عیارِ دانش
۴۔ شیخ عنایت اللہ کی بہارِ دانش

تاریخ:
۱۔ شرف الدین علی یزدی کی کتاب ظفرنامہ
۲۔ ابوالفضل کی کتاب اکبرنامہ
۳۔ اقبال نامۂ جہانگیری
۴۔ رزم نامہ
۵۔ ضیاءالدین برنی کی تاریخِ‌ فیروز شاہی
۶۔ شاہ نامۂ فردوسی

اخلاقیات:
۱۔ اخلاقِ ناصری
۲۔ اخلاقِ جلالی
۳۔ شرف الدین منیری کی تألیفات
۴۔ نزہۃ الارواح
۵۔ مثنویِ جلال الدین رومی
۶۔ سنائی غزنوی کی حدیقۃ الحقیقہ

ماخذ: برائن اِسپونر اور ولیم ایل ہیناوے کی مرتب کردہ کتاب 'فارسی زدہ دنیا میں خواندگی: تحریر اور معاشرتی نظام' میں شامل محمد اسلم سید کا مضمون 'ریختہ کیوں کہ ہو رشکِ فارسی: جنوبی ایشیائی ثقافت اور ادب میں فارسی کا کردار'

محمد وارث
 
آخری تدوین:
Top