عيدالفطر پر امريکی صدر ٹرمپ کا پيغام

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


Trupm_Eid.jpg


میلانیا اور میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رحمتوں بھری عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

عید فکرو استغراق کے مہینے کے اختتام اور دوسرے انسانوں کے لیے خوشی اور محبت کے تجدید شدہ احساس کے ساتھ روزمرہ زندگی کی جانب واپسی کا موقع ہے۔ یہ درگزر اور معاشروں کے اندر اور باہم تعلقات کو مضبوط بنانے کا تہوار ہے۔

آج امریکی تاریخ اور باعقیدہ لوگوں کی زندگیوں میں مذہب کے اہم مقام پر غور کرتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ اس عید کی خوشیوں سے وابستہ امن اور خیرسگالی کا جذبہ پورے سال پوری دنیا میں برقرار رہے گا۔ ہم تمام مسلمانوں کو خوشیوں بھری عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
اس کا پیغام پوری امت مسلمہ کو مل چکا۔ جو پیش منظر اور جو پس منظر میں ہے۔وہ اب ہرگز پردے میں نہ رہا۔ امریکہ اب عالم اسلام سے کھلی دشمنی بھی رکھے اور مبارکباد کی پوچو پوچو بھی لگائے تو اسے سوائے منافقت کچھ نہ کہئیے گا اور حضرت اسرائیل کی بندگی میں اب اقوام متحدہ کو آنکھیں دکھاتے ہیں۔
امریکہ۔۔۔ آپ خدانہیں


امریکہ نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے ممبران پر ’منافق‘ ہونے اور کونسل کے اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کونسل کی ممبرشپ چھوڑ دی ہے۔

امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق ’منافقانہ‘ ہے اور ’انسانی حقوق کا مذاق بنا‘ رہی ہے۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کونسل کا ممبر رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کر رہا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top