عورتوں کا عالمی دن

ویسے تو کسی خاتون کو یہ دھاگہ کھولنا چاہیے مگر کافی انتظار کے بعد بھی جب کسی نے یہ کام نہیں کیا تو مجھے ہی کرنا پڑا۔

آغاز ایک اچھی خبر سے

امریکہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر باہمت خواتین کا عالمی ایوارڈ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن شاد بیگم کو دیا ہے۔

اختتام ایک خبر سے جسے بہت سی خواتین بلاگر نے خصوصی طور پر اپنے بلاگز پر شائع کیا ہے اس انداز میں جس میں خواتین سے زیادتی اور دگرگوں حالت پر اظہار افسوس اور پاکستان کو قابل مذمت ٹھہرایا ہے۔

رنکل، ریلیاں اور بھوک ہڑتال

 
تو کیا یہ دن منانا چاہیئے اور عورتوں کے حقوق کی بات کرتے ہو تو بھائی وہ تو اسلام نے پہلے ہی مخصوص کر رکھے ہیں اگر عورت مرد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو خلع کا راستہ ہے اور حق مہر طلاق کے بعد بچے عورت کے پاس ہیں تو ان کی کفالت بھی باپ کے ذمہ جائداد میں حصہ کام کرنے کی اجازت پڑھائی لکھائی کاروبار کرنے کی اجازت سب ہی حق تو حاصل ہے اب این جی اوز کیا چاہتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اسلام نے جو حقوق عورتوں کو دے رکھے ہیں تو کیا پاکستان میں وہ حقوق عورتوں کو ملتے بھی ہیں؟
 
Top