عمران خان کو جاوید چوہدری کا پیغام

الف نظامی

لائبریرین
میں سمجھتا ہوں اگر عمران خان اس قوم کو قطار بنانے کا طریقہ سکھا دیں ، یہ اپنی پارٹی کے کارکنوں کو قائل کر لیں ہمارا ہر کارکن قطار میں کھڑا ہوگا خواہ یہ قطار ایک آدمی پر ہی مشتمل کیوں نہ ہو اور ہم بارشوں اور بہار کے موسم میں پورے ملک میں کروڑوں پودے لگائیں گے اور ان پودوں کی حفاظت بھی کریں گے اور ہم میں سے ہر شخص گلی محلے کی صفائی رکھے گا تو یقین کیجیے عمران خان واقعی ملک میں سوشل سونامی لے آئیں گے
جاوید چوہدری ، روزنامہ ایکسپریس ، 7 ستمبر 2012
 

سیما علی

لائبریرین
میں سمجھتا ہوں اگر عمران خان اس قوم کو قطار بنانے کا طریقہ سکھا دیں ، یہ اپنی پارٹی کے کارکنوں کو قائل کر لیں ہمارا ہر کارکن قطار میں کھڑا ہوگا خواہ یہ قطار ایک آدمی پر ہی مشتمل کیوں نہ ہو
اے کاش کہ ہم یہ اپنے ملک میں از خود کرنا شروع کردیں تو خود بہ خود بہتری آجائے ۔۔۔لیکن ہر آدمی شارٹ کٹ ڈھونڈتا نظر آتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ دوسروں کو بھی وہی راستہ دکھائے ۔۔اور جب ہم اکیلے سگنل پر رُکے ہوتے ہیں اس بدتمیز ی اور غصے سے ہمیں دیکھ کر سگنل توڑ رہے ہوتے ہیں جیسے ہم قانون کی پاسداری نہ کی ہو کوئی سگین جرم کیا ہو!!!!!!
 
Top