عمران خان کا 20 ایم پی ایز کو نکالنے کا اعلان

شاہد شاہ

محفلین
یاز ہر سیاسی خبر پر مزاح ہوتی جا رہی ہے۔ یہ کیا دھاگہ کھولنے والے میں کوئی بگ ہے یا واقعی پاکستان کی ہر سیاسی خبر پر مزاح ہی ہوتی ہے؟
 
یاز

محفلین
یاز ہر سیاسی خبر پر مزاح ہوتی جا رہی ہے۔ یہ کیا دھاگہ کھولنے والے میں کوئی بگ ہے یا واقعی پاکستان کی ہر سیاسی خبر پر مزاح ہی ہوتی ہے؟
میرا خیال ہے پرمزاح ایک اچھی اور جامع قسم کی ریٹنگ ہوتی ہے۔ سیاسی خبروں یا تجزیوں پہ فٹ بیٹھتی ہے۔
 
یاز

محفلین
کل کی کچھ خبروں کے بعد یہ اندیشہ بھی ہو چلا ہے کہ اس دفعہ پھر سے نیازی صاب نے "دوائی" کے زیرِ اثر ہی فیصلہ نہ کر لیا ہو۔ پہلے ایم پی ایز کو نکال دیا ہے، اور اس کے بعد انکوائری فرماویں گے۔
نیز یہ کہ ایسے ایم پی ایز کو بھی نکالا گیا ہے جو پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے یا نکالے جا چکے ہیں۔ جیسے جاوید نسیم وغیرہ۔
قصہ مختصر یہ کہ اس معاملے میں بھی یوٹرن خارج از امکان ناہیں۔
 
نکالا گیا ہے یا شوکاز نوٹس دیا گیا ہے؟
سنا ہے کہ فہرست میں ایک ن لیگ کا ایم پی اے بھی شامل ہے، جو پی ٹی آئی میں تھا ہی نہیں۔
 
اس قدام کی حوصلہ افزائی کی راہ میں بڑی رکاوٹ سرٹیفائیڈ نا اہل جہانگیر ترین کا ابھی تک پارٹی میں موجود رہنا ہے۔
ان 20 پر تو ابھی الزام ثابت ہی نہیں ہے۔
 
میراثی کی دختر نیک اختر عاشق نامراد کے ساتھ لمبی چہل قدمی پر نکل لی۔ تین دن بعد شکنجے میں آئے تو میراثی نے غیرت کے نام پر اپنی نیک اختر کو فوراً مرحومہ مغفورہ بنا دیا اور اس کے عاشق کے ساتھ اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی فرما دی۔

ووٹ بیچنے والوں کو تو پارٹی سے نکال دیا اور خریدنے والے کو اپنے سارے سینٹرز دے کر اس کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بنا دیا۔

سب مل کربولو۔۔۔۔۔ جب ڈاولینس لیا تو بات بنی
 
خان صاحب نے پہلی اخلاقی فتح (ایاز صادق / علیم خان) کے بعد اپنے انتخابی دھاندلی و 35 پنکچر کے بیان کو مزید جلا بخشنے کے لیے یہ جواز پیش کیا تھا:-
'یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی چیئرمین کو کم ووٹ پڑیں اورضمنی انتخاب میں پارٹی کے عام امیدوار کو زیادہ'.

تو جناب والا۔۔۔۔ خان صاحب کا غصہ اس بات پر نہیں کہ ممبران بک گئے بلکہ اس بات پر ہے کہ ان کا سیاسی سائیں کھسم میں ہوں تو انھیں جرات کیسے ہوئی کہ خود سے اپنا سودا کر لیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
تو جناب والا۔۔۔۔ خان صاحب کا غصہ اس بات پر نہیں کہ ممبران بک گئے بلکہ اس بات پر ہے کہ ان کا سیاسی سائیں کھسم میں ہوں تو انھیں جرات کیسے ہوئی کہ خود سے اپنا سودا کر لیں۔
میرے خیال میں عمران خان پر مالی کرپشن کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ عمران خان اس معاملہ میں سپریم کورٹ کی پیشیاں بھگتا کر صادق و امین بن چکے ہیں
 
میرے خیال میں عمران خان پر مالی کرپشن کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ عمران خان اس معاملہ میں سپریم کورٹ کی پیشیاں بھگتا کر صادق و امین بن چکے ہیں
5 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ سال کی تنخواہ وصول کرنے کو آپ کس طرح جائز سمجھتے ہیں؟
اور یہ کیونکر مالی کرپشن نہیں کہلائی جا سکتی؟
اس جواب کے علاوہ جواب چاہیے، کہ تنخواہ دی ہی کیوں گئی۔ لینے والے کی اپنی اخلاقی ذمہ داری کیا ہے؟
 
میرے خیال میں عمران خان پر مالی کرپشن کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ عمران خان اس معاملہ میں سپریم کورٹ کی پیشیاں بھگتا کر صادق و امین بن چکے ہیں
یعنی میں جمعہ والے دن ایک نماز ادا کروں اور باقی 6 دن نا کروں اور پھر اس وجہ سے پکا نمازی کہلاؤں کیونکہ میں نے جمعہ والے دن پڑھی تھی۔

شاہ صاحب ۔۔۔ صادق اور امین بھی کیس ٹو کیس ہے، پکا ٹھپا نہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
5 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ سال کی تنخواہ وصول کرنے کو آپ کس طرح جائز سمجھتے ہیں؟
اور یہ کیونکر مالی کرپشن نہیں کہلائی جا سکتی؟
اس جواب کے علاوہ جواب چاہیے، کہ تنخواہ دی ہی کیوں گئی۔ لینے والے کی اپنی اخلاقی ذمہ داری کیا ہے؟
میں نے پارلیمانی حاضری کی بات نہیں کی بلکہ بنی گالہ املاک اور پارٹی فنڈ کیس کے بابت لکھا تھا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ممبران پارلیمنٹ کو حاضری کی بنیاد پر تنخواہ ملنی چاہیے نہیں تو مالی کرپشن شمار ہوگی، اس صورت میں عظمی کا دروازہ کھلا ہے۔ میرا نہیں خیال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ اسمبلی میں حاضری کیساتھ مشروط ہے۔ بلکہ جب تک رکن پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ہے وہ قومی خزانہ سے تنخواہ کا مستحق ہوتا ہے۔ یہ فل ٹائم جاب ہے جو صرف پارلیمان میں حاضری تک محدود نہیں ہوتی
 
شاہد شاہ

محفلین
شاہ صاحب ۔۔۔ صادق اور امین بھی کیس ٹو کیس ہے، پکا ٹھپا نہیں۔
درست ہے۔ عمران خان پر اگر کبھی نجی زندگی سے متعلق کیس کھلا تو صادق و امین نہیں رہیں گے۔ بہرحال یہاں بات مالی معاملات کی ہو رہی ہے جس میں وہ صادق بھی ہے اور امین بھی
 
میں نے پارلیمانی حاضری کی بات نہیں کی بلکہ بنی گالہ املاک اور پارٹی فنڈ کیس کے بابت لکھا تھا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ممبران پارلیمنٹ کو حاضری کی بنیاد پر تنخواہ ملنی چاہیے نہیں تو مالی کرپشن ہوگی، اس صورت میں عظمی کا دروازہ کھلا ہے۔ میرا نہیں خیال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ اسمبلی میں حاضری کیساتھ مشروط ہے۔ بلکہ جب تک رکن پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ہے وہ قومی خزانہ سے تنخواہ کا مستحق ہوتا ہے۔ یہ فل ٹائم جاب ہے جو صرف پارلیمان میں حاضری تک محدود نہیں ہوتی

صدیقی صاحب وصولنے والے ، یعنی سپریم کورٹ سے ٹھپا لگے ہر دلعزیز صادق اور امین کی اپنی اخلاقی ذمہ داری کی بات کر رہے ہیں۔

لیکن

گھوم چرخڑہ گھوم۔
ھن کیہڑے پاسے کھڑسو۔۔۔ امریکہ یا یورپ
 
شاہد شاہ

محفلین
صدیقی صاحب وصولنے والے ، یعنی سپریم کورٹ سے ٹھپا لگے ہر دلعزیز صادق اور امین کی اپنی اخلاقی ذمہ داری کی بات کر رہے ہیں۔
عمران خان کا اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے۔ اگر وہ بطور رکن پارلیمنٹ اپنی قانونی تنخواہ بھی نہ لے تو کیا آپکو اخلاقی طور پر خوش کرنے کیلئے کرپشن کرے؟
 
Top