عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

جاسم محمد

محفلین
عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن
February 22, 2021
ویب ڈیسک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹ انتخابات جیت بھی گئے تو عمران خان مستعفیٰ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا حزب اختلاف کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا لیکن عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد بھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے بعد پھر انتخابات کی طرف آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم تو احتساب کرنے والے تھے لیکن انہوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔
 
Top