انٹرویو "علی ذاکر" کا انٹرویو

علی ذاکر

محفلین
شکریہ علی ذاکر اور یہ آخری جواب میں اتنے سوالیہ نشان کیوں؟؟؟
اب انتظار ہے مقدس کے سوالات کا اگر انہوں نے نا کیے تو ایک دو دن میں ،میں نئے سوالات پوسٹ کر دونگی ان شاءاللہ :)
ویسے علی ذاکر آپ بہت بدل گئے ہیں پہلے کتنا ہنسی مذاق چلتا تھا ماوراء،میں اور بوچھی آپ کو کتنا تنگ کرتے تھے اور آپ ہنس ہنس کر جواب دیتے تھے لیکن اب تو بات ہی نہیں کرتے
میں اسی پرانی جان پہچان کی وجہ سے ہنسی مذاق کرتی ہوں اور اپنے بڑے ہونے کا حق استعمال کرتی ہوں اگر برا لگا ہو تو معذرت :) خوش رہیے اور مسکراتے رہیے

کوئ حال نہیں تعبیر آپ کا میں آج بھی ہنسی مذاق کرنے والا ہی ہوں ہاں آپ یہ کہہ سکتی ہیں کہ محفل میں اب کم آنا ہوتا ہے اور ویسے بھی ہمارا ہنسی مذاق جن دوستوں سے تھا ان میں سے اب میں اور آپ ہی رہ گئے ہیں باقی نہ ماوراء ، نہ بوچھی، نہ زینب ، عبداللہ ، طالوت،شمشاد بھائ ، ان میں سے اب بہت ہی کم آتے ہیں کچھ تعبیر جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے ذمداریاں بڑھ رہ ہیں آپ اور میں مل کر محفل میں دوبارہ مذاق کا دور شروع کرتے ہیں!

مع السلام
 
علی ذاکر

محفلین
جی مقدس سب سے پہلے تو بھئ بہت شکریہ اتنے کم سوال کرنے کیلئے :D اب آپ کے سوالوں کی طرف آتے ہیں جی مقدس کیا کیا پوچھا ہے آپ نے ؟

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
میری تعلیم مقدس میٹرک ہے !
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کتابوں سے مجھے حد سے زیادہ لگاؤ ہے اور میں نے کتابیں پڑھی بھی بہت ہیں میں اور طالوت جب ہم کام سے فارغ ہوتے تو کتابیں لے کر بیٹھ جاتے اور گھنٹوں گھنٹوں ایک موضوع پر بحث کیا کرتے تھے ادیب مجھے فاطمہ ثریا کی کتابیں بہت پسند ہیں !
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
میرا بزنس ہے موٹرسائیکلوں کا اور موبائیل فونز کا !
کہاں رہتے ہیں؟
میں گوجرانوالہ میں رہتا ہوں !
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
میں میری بہن اور اس کے دو بچے!
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
میری دو بہنیں اور میں اکیلا بھائ ہوں اور میں سب سے چھوٹا ہوں !
زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کاروبار میں ہی زیادہ وقت گزارتا ہوں !
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
والدین کے ساتھ گزارے لمحے اور ان کے ساتھ گزارا دور کے واپس لوٹ آنے کی خواہش ہے لیکن کیا کروں جانتا ہوں یہ بس میں نہیں !
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
سچی محنت اور لگن !
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
مجھے ستاروں پر یقین نہیں !
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
جی ضرور اور کافی حد تک ہے !
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
نوائے وقت ، اور صفحہ اول سے ہی شروع کرتا ہوں !
کتنے مذہبی ہیں؟
جتنا مسلمان کو ہونا چاہیئے !
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
پہلے بہت سے تھے لیکن آجکل صرف کام !
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
انسان،یہی چاہتا تھا،اور الحمدللہ یہی ہوں !
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
میرے لیئے اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے !
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
ایک عظیم جذبہ ہے میری نظر میں جس انسان نے کسی سے محبت نہیں کی اس نے زندگی میں کچھ نہیں کیا واصف علی واصف نے کتاب(دل دریا سمندر) میں لکھا ہے محبت کسی خاص انسان سے ہوتی ہے اور پیار تو انسان ہر ایک سے کرتا ہو ماں باپ سے بہن بھائیوں سے دوستوں سے رشتے داروں سے اور عشق جس سے ہوتا ہے انسان اس کے لیئے اپنی زندگی فناء کر دیتا ہے عشق لازوال ہے !
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
دوست کم ہیں اور بناتے وقت صرف اخلاق دیکھتا ہوں!
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
جی ضرور لیکن بہت کم !
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
ایک اچھا اور دنیا و آخرت میں کامیاب انسان بننا چاہتا ہوں اور اسی عادت کو اپنائے ہوئے ہوں !
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
نہیں ایسی کوئ عادت نہیں !
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
حد سے زیادہ صفائی پسند ہوں ہر چیز کو نفاست میری ایک عادت ہے !
گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
والدہ کے تھا اب ان کے بعد مجھ سے بڑی جو بہن ہے اس کے !
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
دوستوں سے !
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
کافی حد تک ایک جیسا ہے !
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ناراض تب ہوتا جب بلا وجہ کوئ بحث کر رہا ہو خواہ وہ بات کچھ بھی ہو لیکن مان بھی اتنی ہی جلدی جاتا ہوں !
زیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
جیسا کوئ مل جائے !
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

کنارہ کشی !

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

میرے خیال سے میں ایک خوش مزاج انسان ہوں دوسرے بھی بالکل یہی سمجھتے ہیں !
مع السلام
 
تعبیر

محفلین
کوئ حال نہیں تعبیر آپ کا میں آج بھی ہنسی مذاق کرنے والا ہی ہوں ہاں آپ یہ کہہ سکتی ہیں کہ محفل میں اب کم آنا ہوتا ہے اور ویسے بھی ہمارا ہنسی مذاق جن دوستوں سے تھا ان میں سے اب میں اور آپ ہی رہ گئے ہیں باقی نہ ماوراء ، نہ بوچھی، نہ زینب ، عبداللہ ، طالوت،شمشاد بھائ ، ان میں سے اب بہت ہی کم آتے ہیں کچھ تعبیر جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے ذمداریاں بڑھ رہ ہیں آپ اور میں مل کر محفل میں دوبارہ مذاق کا دور شروع کرتے ہیں!

مع السلام

نہیں سچی علی آپ بہت بدل گئے ہیں ہنسنا بولنا تو جیسےبھول ہی گئے ہیں
محفل پر آیا کریں ہنسا بولا کریں اور مشکل وقت سب پر آتا ہے زندگی رو کر بھی گزارنی ہے اور ہنس کر بھی تو کیوں نا ہنس کر گزاری جائے ۔عبداللہ تو آتے ہیں لیکن انہوں نے اپنا نک بدل لیا ہے ،شمشاد بھائی تو روز آتے ہیں آپ کو پتہ نہیں کیوں ایسا لگا اور اب تو محفل پر بہت سارے نئے اچھے ممبران بھی آئے ہیں ۔ان سے بھی بات چیت کیا کریں اچھا لگے گا آپ کو اور ہو سکتا ہے کہ اچھے دوستوں کی لسٹ میں مزید اضافہ ہو جائے :)
 
جی ضرور تعبیر زندگی ہے گزر ہی جائے گی اور عبداللہ کا نک کیا ہے ؟!

مع السلام
 
تعبیر

محفلین
جی ضرور تعبیر زندگی ہے گزر ہی جائے گی اور عبداللہ کا نک کیا ہے ؟!

مع السلام
بے چارا عبداللہ آیا تو تھا اس تھریڈ میں آپ سے بات بھی کی تھی لیکن آپ نے تو اس کو لفٹ ہی نہیں کروائی
وہ اب Pakistani کے نک سے آتے ہیں یہاں
 
تعبیر

محفلین
جی علی کچھ نئے سوالات اتنی جگہوں پر سوالات پوسٹ کر کر کے بھول ہی گیا ہے کہ کس سے کون کون سے سوالات پوچھے جا چکے ہیں اگر کوئی سوال رپیٹ ہو جائے تو پیشگی معذرت

a40z.gif
ویسے تو میں کسی سے ذاتی سوال نہیں پوچھتی لیکن آپ نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتایا ہے تو اسکی وجہ پوچھ سکتی ہوں کہ آپ نے آگے کیوں نہیں پڑھا ؟؟؟

a40z.gif
اپنی کس عادت کو آپ اپنی خوبی مانتے ہیں؟؟؟

a40z.gif
اپنی کونسی عادت ناپسند ہے آپکو؟؟؟

a40z.gif
اپنی کس عادت سے چھٹکارا چاہتے ہیں؟؟؟

a40z.gif
پسندیدہ پکنک اسپاٹ یا ایسی پسندیدہ جگہ جہاں آپ بار بار جانا چاہیں؟؟؟

a40z.gif
کچھ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیں کہ کیسے تھے بچپن میں شرارتی،خاموش،لڑاکے وغیرہ وغیرہِ؟؟؟
بچپن کی کوئی شرارت جو شیئر کرنا چاہیں؟؟؟

a40z.gif
کس طرح کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور کیسی کتابیں جمع کرتے ہیں؟؟؟

a40z.gif
آپکی کمزوری

a40z.gif
کس چیز سے جلد اکتا جاتے ہیں

a40z.gif
کس طرح کے لوگوں سے بنتی ہے اور کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟؟؟

a40z.gif
کس طرح کے لوگوں سے دور بھاگتے ہیں؟؟؟

a40z.gif
دوستی آپکی نظر میں
 
علی ذاکر

محفلین
جی علی کچھ نئے سوالات اتنی جگہوں پر سوالات پوسٹ کر کر کے بھول ہی گیا ہے کہ کس سے کون کون سے سوالات پوچھے جا چکے ہیں اگر کوئی سوال رپیٹ ہو جائے تو پیشگی معذرت

a40z.gif
ویسے تو میں کسی سے ذاتی سوال نہیں پوچھتی لیکن آپ نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتایا ہے تو اسکی وجہ پوچھ سکتی ہوں کہ آپ نے آگے کیوں نہیں پڑھا

اپنی غلطی کیلئے کسی اور کو قصوروار نہیں ٹہراؤں گا میری ہی نہ عقلی تھی تعبیر کہ میں تعلیم چھوڑ بیٹھا !
a40z.gif
اپنی کس عادت کو آپ اپنی خوبی مانتے ہیں؟؟؟
بڑی سے بڑی بات یا جتنا بھی بڑا مسئلہ ہو جلد حل کر دیتا ہوں !
a40z.gif
اپنی کونسی عادت ناپسند ہے آپکو؟؟؟
کبھی کبھی جلد ہی غصہ میں آ جاتا ہوں یہ پسند نہیں !
a40z.gif
اپنی کس عادت سے چھٹکارا چاہتے ہیں؟؟؟
اور اسی عادت سے چھٹکارہ چاہتا ہوں !
a40z.gif
پسندیدہ پکنک اسپاٹ یا ایسی پسندیدہ جگہ جہاں آپ بار بار جانا چاہیں؟؟؟
خانہ کعبہ الحمدللہ دیکھا تو بہت دفعہ ہے اور جب تک زندگی ہے یہی خواہش ہے کہ اللہ میری مدد کرے اور میں بار بار جاؤں !
a40z.gif
کچھ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیں کہ کیسے تھے بچپن میں شرارتی،خاموش،لڑاکے وغیرہ وغیرہِ؟؟؟
بچپن کی کوئی شرارت جو شیئر کرنا چاہیں؟؟؟
نہیں لڑاکا نہیں ہاں خاموش ضرور کہہ سکتی ہیں ہاں شرارتیں بہت کی ہیں سکول ٹیچرز کے ساتھ !
a40z.gif
کس طرح کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور کیسی کتابیں جمع کرتے ہیں؟؟؟
دینی کتابیں زیادہ شوق سے پڑھتا ہوں اور ناول بھی اور یہ ہی جمع ہیں !
a40z.gif
آپکی کمزوری
پیار سے بولے تو جان بھی حاضر ہے !
a40z.gif
کس چیز سے جلد اکتا جاتے ہیں
بحث بالکل پسند نہیں !
a40z.gif
کس طرح کے لوگوں سے بنتی ہے اور کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟؟؟
جن کا اخلاق اچھا ہو اور بنتی بھی ان لوگوں کے ساتھ ہی ہے !
a40z.gif
کس طرح کے لوگوں سے دور بھاگتے ہیں؟؟؟
جو اناء پرست ہوں !
a40z.gif
دوستی آپکی نظر میں
بہت خوبصورت رشتہ ہے بس یہی تو ایک رشتہ جو انسان خود بناتا ہے اپنی مرضی سے باقی رشتے تو بنے ہی ہوتے ہیں !
 
طالوت

محفلین
سوالات و جوابات دلچسپ ہیں ، علی میں کافی بدلاؤ نظر آتا ہے ۔ ایک سوال میرا بھی
اگر عبداللہ کو نصیحت کرنا پڑے تو وہ کیا ہوگی ؟
:confused3:
 
عسکری

معطل
سوالات و جوابات دلچسپ ہیں ، علی میں کافی بدلاؤ نظر آتا ہے ۔ ایک سوال میرا بھی
اگر عبداللہ کو نصیحت کرنا پڑے تو وہ کیا ہوگی ؟
:confused3:
لوڈ شیڈنگ نے ہر پاکستانی کو مفکر بنا ڈالا ہے اگلے سال سے 3000 میگا واٹ بجلی آ جائے گی فکر نا کریں سب ٹھیک ہو جائے گا :biggrin:
 
تعبیر

محفلین
علی اگر اسی اسپیڈ سے جوابات دیتے رہے تو یہ انٹرویو قیامت تک تو چلے گا ہی
تب تک میں تو ہو نگی نہیں پھرررررررررر :p

کیا انٹرویو کا شوق اتر گیا؟؟؟
اب بتائیں کہ کیا کروں آگے
 
Top