علوی نستعلیق ۔۔ تمغہ افتخار ۔ نقد انعام

پرنس

محفلین
امجد علوی صاحب نے واقعی میں‌بہت اچھا کام کیا ہے جو کہ اردو کی ایک بہت بڑی خدمت ہے میں یہ فونٹ استعمال کررہا ہو‌ں یقین کیجئے بہت سواد آرہا ہے۔
علوی صاحب اس کارنامے پہ بہت بہت مبارک ہو آپکو
 

مانی چیمہ

محفلین
سب ساتھیوں‌کو السلام علیکم
علوی نستعلیق صرف ایک فونٹ کا ہی نام نہیں ہے، بلکہ یہ منزلوں تک پہنچنے کے لئے ایک راہ مرتب کی گئی ہے، اس ایک سالوں سے بند دروازے کے کھلنے لاکھوں لوگوں کی منزلیں قریب ہو گئی ہیں ، اس میں علوی صاحب کے خلوص کی قدروقیمت کو یقینا انعامات میں نہیں تولا جا سکتا میں علوی صاحب کو اور دیگر اردو کی خدمت کرنیوالے ساتھیوں‌کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ ان سب مزید خدمت کرنے کی توفیق بھی بخشیں اور انکی مالی اعانت کا بندوبست اپنی جناب سے ایسا کریں کہ یہ سب لوگ بے پرواہ ہو کر کامیابیوں کو سمیٹتے چلے جائیں آمین
 
Top