علوی نستعلیق کے آہنگ میں اردو ویب سانچہ:م 4 ----- از : م۔م۔مغل

مغزل

محفلین
اردو ویب سانچہ:م 4

محترم دوستو ۔۔السلام علیکم ۔
ایک خوبصورت ویب سانچہ پیشِ خدمت ہے بنیادی طورپر یہ مفت حاصل کیا گیا ایک سانچہ ہے جسے ہم نے علوی نستعلیق کے آہنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس میں آپ شامل کرسکتے ہیں اپنی یادیں ، تصاویر اور دیگر مراسلات، سانچے کے بائیں جانب دیے گئے فریم میں آپ اپنی پسندیدہ تصویر شامل کرسکتے ہیں جس کے لیے فوٹو شاپ کا استعمال کیا جاسکتاہے ، لازمی دستاویز ساتھ ہی منسلک ہیں ، آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ میری یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہوئی ہے اس کا اندازہ آپ کے مراسلات اور استعمال سے ہی لگایا جاسکتا ہے ۔ مجھے امید ہے آپ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے ۔
والسلام
آپ کا دوست : م۔م۔مغل

تصویر اور لازمہ منسلک ہے
 

Attachments

  • mughal 4.zip
    918.4 KB · مناظر: 13

مغزل

محفلین
میرے پاس جمیل نستعلیق نہیں ہے ۔ مجھے لنک دے دیجے ۔ میں ان سب سانچوں میں جمیل کی تنصیب کردیتا ہوں بلکہ الگ سے کچھ نیا بھی پیش کردوں گا۔
 
Top