علوی نستعلیق فونٹ اور ایڈٹ کنٹرول کا سائز

dehelvi

محفلین
آج کل میں ایک بک ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم بنارہا ہوں جو کہ مکمل اردو میں ہے، اس کے لئے علوی نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیا۔ لیکن ایک مسئلہ پیش آنے کی وجہ سے میں ذرا فکرمند ہوگیا۔
وہ مسئلہ یہ ہے کہ علوی نستعلیق فونٹ جب کسی بھی ایڈٹ کنٹرول کے لئے منتخب کیا جاتا ہے تو کنٹرول کا سائز اسی پوائنٹ سائز رکھنے والے دوسرے فونٹ کے مقابلے میں کافی بڑھ جاتا ہے جس سے ڈیزائننگ میں ذرا بھدا پن محسوس ہورہا ہے۔ مثلا ٹیکسٹ بکس کنٹرول کے لئے جب 12 پوائنٹ کا علوی نستعلیق فونٹ منتخب کیا جاتا ہے تو اس کی اونچائی 33 پکسلز کی ہوجاتی ہے جبکہ ایریل وغیرہ میں اسی پوائنٹ سائز کے ساتھ 26 پکسلز کی رہتی ہے۔
یہ مسئلہ میں اس لئے یہاں ڈسکس کررہا ہوں کہ شاید کسی دوسرے ڈیویلپر کے پاس اس مسئلہ کا پہلے ہی سے کوئی عمدہ حل موجود ہو۔ چنانچہ اس بارے میں بندہ کو ضرور مطلع فرمائیں۔
نمونہ کی تصویر درج ذیل ہے:
Alvi-Arial-Diff.jpg
 

arifkarim

معطل
نستعلیق فانٹس میں عموماً بیضوی شکل کی وجہ سے اونچائی زیادہ رکھی جاتی ہے۔ لیکن اگر یہ مکمل اردو سسٹم ہے تو ایریل فانٹ کیساتھ مقابلہ کیوں کیا جا رہا ہے؟
 

dehelvi

محفلین
نستعلیق فانٹس میں عموماً بیضوی شکل کی وجہ سے اونچائی زیادہ رکھی جاتی ہے۔ لیکن اگر یہ مکمل اردو سسٹم ہے تو ایریل فانٹ کیساتھ مقابلہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

بھائی عارف! یہاں علوی فانٹ کا ایریل سے موازنہ مقصود نہیں، مقصد صرف یہ ہے کہ ایک ہی سائز ہونے کے باوجود دونوں کی اونچائی میں خاصا فرق ہے اس کو ہم اپنی اپلی کیشن میں کیسے کنٹرول کریں۔
نیز دوسرا اہم مسئلہ یہ کہ جب فانٹ کا سائز چھوٹا کیا جاتا ہے تاکہ ایڈٹ کنٹرول ۔ بشمول ٹیکسٹ بکس اور کومبو بکس۔ کا سائز بھی چھوٹا ہوجائے تو نستعلیق فونٹ اتنا باریک اور چھوٹا ہوجاتا ہے کہ یوزر کے لئے پڑھنا ذرا دقت طلب کام ہوجاتا ہے۔
کیا یہ ممکن نہیں کہ جس طرح نسخ فانٹ منتخب کرنے کرنے سے ایڈٹ کنٹرول کے سائز پر معمولی فرق پڑتا ہے لیکن فانٹ کافی موٹا اور مناسب اور پڑھنے کے قابل رہتا ہے۔
بالکل اسی طرح اگر نستعلیق فانٹ میں اونچائی کے ساتھ اس کے بنیادی سائز میں بھی موجودہ سائز کے مقابلے میں ذرا اضافہ کردیا جائے تو اُمید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے۔
ہرحال، یہ میری طرف سے اس مسئلے کی وضاحت ہے، اگر فانٹ بنانے والے احباب کے نزدیک فانٹ میں اوپر تجویز کردہ تبدیلی ممکن نہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ اب جبکہ نستعلیق فانٹ یونی کوڈ بیسڈ ہونے کی وجہ الحمدللہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے، تو ضروری ہے کہ اسے جدید سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ انوائرمنٹ سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے مناسب اصلاحات کی جاتی رہیں۔ اور ڈیویلپرز کو جو مسائل درپیش آرہے ہیں، ان کا حل بھی ساتھ ساتھ نکلتا رہے۔
ذیل میں دی گئی تصویر سے اوپر بیان کردہ نستعلیق اور نسخ کے ایڈٹ کنٹرول پر پڑنے والے فرق کی کچھ وضاحت ہوجائے گی۔
Alvi-Arial-Diff02.jpg
 

محمدصابر

محفلین
نستعلیق فونٹ ہمیشہ آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پچھلے سرے سے اُوپر بھی اُٹھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نستعلیق فونٹ چوڑائی کے رخ تقریباً آدھی جگہ گھیرتا ہے۔ اگر آپ سب ٹیکسٹ باکس میں ایک ہی فونٹ استعمال کریں گے تو ایسا مسئلہ نہیں آئے گا۔
 

dehelvi

محفلین
نبیل بھائی! آپ کا اس سلسلہ میں کیا تجربہ رہا ہے؟ آپ نے ایڈٹ کنٹرولز کی غیر معمولی اونچائی کو کس طرح ہینڈل کیا؟
 
Top