محمد عمران خان
محفلین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اگر بی اے اور ایم اے کر لیا جائے تو کیسا رہے گا جاب وغیرہ کے لحاظ سے کیونکہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اسکا سکوپ نہیں ہے اور اس سے جاب ملنے کے مواقع نہیں ہوتے
آپکا کیا خیال ہے؟
آپکا کیا خیال ہے؟
اگر آپ بھی اوپن یونیورسٹی سے پڑھ رہے ہیں تو اس میں ایڈمشن وغیرہ کا طریقہ کار بتا دیںبی اے ایم اے جہاں سے مرضی کر لیجئے سکوپ برابر ہی ہے۔
اوپن یونیورسٹی سے بی اے آسانی سے ہو جاتا ہے جامعہ پنجاب کی نسبت۔ اگر آ محنتی طالب علم ہیں تو جامعہ پنجاب سے کیجئے۔ کیونکہ اس کے اخراجات بھی کم ہیں اور مشقوں اور ورکشاپوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
اگر پڑھائی میں ذرا میرے جیسے ہیں تو اوپن ٹھیک رہے گی۔ دامے درمے قدمے سخنے ڈگری آپ کی ضرور ہو جائے گی۔
بھائی جان کیا کریںعمران بھیا جاب وغیرہ کی پریشانی مت لیں،اپنی پڑھائی پر توجہ دیں،رزق ان شاء اللہ آپ کو زبردست ملے گا۔ویسے آپ اکثر سوالات پوچھتے پائے جاتے ہیں فورم کی باقی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا کریں نا۔اردو بھی آپ آسانی سے لکھ لیتے ہیں۔
بھائی جان کیا کریں
تقریباً ہر کام مجھ سے الٹا ہو جاتا ہے اس لئے صلاح مشورہ کرتا ہوں