عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا

ثمین زارا

محفلین
ایسا ہے تو بقیہ کا مُعاملہ بھی وقت پر چھوڑ دیتے ہیں، ھاھاھا، منطق کی رُو سے۔ دراصل، مُجھے کسی ایک جماعت سے یا شخصیت سے دِلچسپی نہیں، کوئی کُرپٹ ہو گا، کوئی نا اہل، مگر جو بھی نظام ہو، سب پر لاگو ہو۔ اگر صرف کرپٹ نہ ہونا معیار ہے تو اِس معیار پر یحییٰ خان بھی پُورا اُترتا تھا اور شاید بھٹو بھی، اُن سے پہلے غلام محمد اور بعد میں، اور پہلے، بہت سے حُکمران آئے جن پر کرپشن کا الزام تک نہیں۔ نا اہلی کا مگر کوئی حل اور علاج نہیں۔ کپتان کی نا اہلیت مُسلمہ ہے کیونکہ وُہ کلیدی پوزیشنز پر کام کے بندے بھی نہ لگا پایا۔ یا شاید اُس کو اجازت ہی نہیں دی جاتی ہے۔ بُزدار پنجاب میں تحریک انصاف کا نام پُوری طرح ڈبو چُکا ہے۔ اب شاید اُس کا مداوا نہ ہو سکے۔ جس کپتان کو تین سال سے پنجاب میں بُزدار کا متبادل نہیں مل رہا، وُہ کیا تبدیلی لائے گا۔ کم از کم بلا امتیاز احتساب ہو جاتا مگر وُہ بھی نہ ہو سکا۔ ایک غیر روایتی شہرت کا حامل کپتان اس سیاسی نظام میں روایتی سیاست کا علمبردار بن چُکا ہے اور وہی روایتی بُوٹ پالشی کا رویہ اپنائے ہوئے ہے جو اُس سے پہلے حُکمران اپناتے رہے۔ اِن کے بل پر جو آیا، وُہ مُنہ کے بل گرا، اس بار بھی نتیجہ زیادہ دُور نہیں لگتا۔
بالکل وہی باتیں جو مریم بی بی اور بلاول کرتے ہیں ۔ان کو کم سنا کریں ۔ پاکستان میں اب وہی ایماندار رہ گیا ہے جس کو کرپشن کا موقع نہیں ملا تو کپتان کو ایسے ہی لوگ میسر ہیں ۔ ابھی ڈھائی سال نہیں گذرے کہ لوگوں کو سب کچھ نظر آنے لگا یعنی ناکامی، نا اہلی، بوٹ پالش وغیرہ ۔ کیا کہنے بھئی اس قوم کے جو چالیس سال سے گویا خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی اور اس کو کوئی سروکار نہ تھا کہ ان پر کون مسلط ہے ۔ جو زندہ ہیں انہی کا احتساب ہو گا ۔ آپ تو مردوں تک پہنچ گئے ۔ اتنا آئیڈیل تو اب امریکا بھی نہیں رہا جتنا آپ پاکستان سے توقع رکھ رہے ہیں بلکہ کہیں زیادہ ۔ اور ملک میں کون سا دولت کی ریل پیل ہے کہ بزدار کو ہٹا کر کسی اور کو لایا جائے ۔ کرنے کو رہ کیا گیا ہے ۔ کرپشن کا خاتمہ ہو تو کچھ ہو ۔ اور بزدار کرپٹ نہیں ٹی ٹی اسپیشلسٹس کی طرح ۔یہ بھی تو دیکھیے ۔آپ سب کو ایک ہی لاٹھی سے کیوں ہانک رہے ہیں ۔ پچھلے تمام کرپٹ کے علاوہ انتہائی ناقصل العقل، نکمے، کاہل اور بددیانت تھے ۔ ملک کو کہاں چھوڑ کر گئے ۔ آپ کے حساب سے تو بےچارے ٹرمپ سے بھی زیادتی ہوئی ہے اور جوبائیڈن اسٹیبلشمنٹ کے جوتے چاٹ رہا ہے ۔ آپ اگلے الیکشنز تک اپنا غصہ ملتوی کر لیجیے ۔
 
بابا-جی

مُجھے غصہ نہیں، کمنٹ پڑھ کر ہنسی آ گئی۔ آپ کو خواہ مخواہ ٹینشن لگی ہے۔ مُجھ سے شخصیت پرستی نہیں ہوتی۔ جو غلطی کرے، اُسے پکڑ میں لانے کی تدابیر ہونی چاہئیں چاہے جرنیل ہو یا سیاست دان۔ خواجہ سعد پچھلی ٹرم کی مبینہ کُرپشن پر گرفتار ہو سکتا ہے تو پرویز خٹک پر کیوں بات الزام سے آگے نہیں جاتی؟ سمجھنا چاہیے بات کو۔ مگر کیسے؟ اُس کے لیے سوچ کو وسیع کرنا پڑے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ قوم ڈکیتی کے مجرموں کے لیے کتنا دردمند دل رکھتی ہے ۔ اگر چوری اور ڈاکا نہیں پڑا تو ڈر کاہے کا ۔ رسیدیں اور ریکارڈز نکالیں اور منہ پر دے ماریں ۔
نواز شریف کا حدیبیہ پیپر ملز کیس جسٹس فائز عیسی نے مشرف کی جدہ ڈیل کے تحت ٹیکنکل بنیادوں پر بند کیا تھا۔ جبکہ زرداری کا سرے محل کیس بھی مشرف کے این آر او کے تحت ٹیکنیکل بنیاد پر بند کر دیا گیا۔ ان قومی چوروں کا کوئی ایک کیس بھی میرٹ پر چلتا تو آج یہ سب ایوانوں کی بجائے جیلوں میں ہوتے۔
 
حُدیبیہ ہو یا سرے محل، بنی گالہ ہو یا بلین ٹری، میٹرو ٹرین یا عاصم باجوہ کا پاپا جانز، بی آرٹی ہو یا مالم جبہ، ماڈل ٹاؤن ہو یا سانحہ ساہیوال، احتساب اور حساب کتاب بِلا امتیاز ہونا چاہیے۔
 
بابا-جی

محفلین
ہر حساب کتاب کرنے والا کا اپنا حساب کتاب کیا جائے تاکہ کسی کا حساب کتاب نہ سکے: مقبول عوامی بیانیہ :)
انور لودھی نے ایک مِلین فالوورز کیسے بنا لِیے جب کہ مین اسٹریم میڈیا میں اُسے بمشکل ہی کوئی پہچانتا ہو گا۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
اُس کی آواز قوم کی آواز بنتی جا رہی ہے یا بن جائے گی۔
فی الحال تو اس کی آواز نے ن لیگ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی ۱۱ جماعتوں کا بیڑا غرق کر دیا ہے :)
اسی لئے تو ہم مریم نانی کو پی ڈی ایم میں تحریک انصاف کا سفیر سمجھتے ہیں :)
 
مریم ہے پاکستانِیوں کے دِل کی آواز۔ کپتان میری اُمیدوں پر پُورا نہ اُتر سکا۔ مریم سے مُجھے اُمیدیں وابستہ ہیں کِہ وُہ ملک و قوم کی دُرست سمت میں بہترین انداز میں رہنمائی کرے گی۔
 
مریم نانی نے جنرل عاصم پیزوی کے سکینڈل پر زبردست موقف اپنایا تھا لیکن ان کے ساتھ بھی مسئلہ عمران خان والا ہی ہے کہ اپنے خاندان کا حساب کتاب اپنی مرضی کے جج لگا کر دینا ہے تاکہ سرخرو ہو سکیں۔ بلا تفریق اور بے رحم احتساب کا حامی لیڈر ابھی ملک میں پیدا نہیں ہوا۔
 
ثمین زارا

محفلین
مریم ہے پاکستانِیوں کے دِل کی آواز۔ کپتان میری اُمیدوں پر پُورا نہ اُتر سکا۔ مریم سے مُجھے اُمیدیں وابستہ ہیں کِہ وُہ ملک و قوم کی دُرست سمت میں بہترین انداز میں رہنمائی کرے گی۔
پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرے مار کر مولانا اور اچکزئی کے جھرمٹ میں یہ جتنی بہترین رہنمائی نون لیگ کی ہوئی ہے وہ بھی دنیا نے دیکھا ہے ۔
 
ثمین زارا

محفلین
حُدیبیہ ہو یا سرے محل، بنی گالہ ہو یا بلین ٹری، میٹرو ٹرین یا عاصم باجوہ کا پاپا جانز، بی آرٹی ہو یا مالم جبہ، ماڈل ٹاؤن ہو یا سانحہ ساہیوال، احتساب اور حساب کتاب بِلا امتیاز ہونا چاہیے۔
مریم ہے پاکستانِیوں کے دِل کی آواز۔ کپتان میری اُمیدوں پر پُورا نہ اُتر سکا۔ مریم سے مُجھے اُمیدیں وابستہ ہیں کِہ وُہ ملک و قوم کی دُرست سمت میں بہترین انداز میں رہنمائی کرے گی۔
کچھ سمجھ نہیں آیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ۔ :ROFLMAO:
 
جاسم محمد

محفلین
کچھ سمجھ نہیں آیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ۔ :ROFLMAO:
4-A7-C3684-1-FE8-47-EF-AA7-D-C38314-FA3-B1-B.jpg
 
Top