عشق کا نام کر دیا بدنام (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
پلیز کوئی مدد فرمائے۔
1
عشق کا نام کر دیا بدنام
جہاں میں اب ہوس کے پجاری نے
2
عشق کا نام کر دیا بدنام
ہر جگہ اب ہوس کے پجاری نے
 

فرقان احمد

محفلین
اگر ہوس کا لفظ زور زبردستی لانا ہے اور مفہوم بھی کم و بیش یہی رکھنا ہو تو پھر شاید کچھ اس طرح سے ممکن ہے۔

عشق کا نام کر دیا بدنام
ان ہوس کے پجاریوں نے اب
 

Abbas Swabian

محفلین
تکلیف دینے کے لیے معذرت۔ اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟
نفس کی راہ کے مسافر نے
عشق کا نام کر دیا بدنام
شعر کی اصلاح تو اساتذہ فرمائیں گے. یہ لفظ درست کر لیں

ہوس

ہوس لفظ تو اس بحر میں آ ہی نہیں سکتا۔

اگر ہوس کا لفظ زور زبردستی لانا ہے اور مفہوم بھی کم و بیش یہی رکھنا ہو تو پھر شاید کچھ اس طرح سے ممکن ہے۔

عشق کا نام کر دیا بدنام
ان ہوس کے پجاریوں نے اب

میرے خیال میں تو آ سکتا ہے. وہ بهی تین مرتبہ!
فا ہوس تن ہوس ہوس فعلن

کچھ اسی ذیل میں
الحذر اس ہوس پرستی نے
عشق کا نام کر دیا بدنام
یا
بو الہوس کی ہوس پرستی نے
-------------
 

الف عین

لائبریرین

Abbas Swabian

محفلین
سب کا بہت بہت شکریہ۔
نفس کی راہ کے اس مسافر نے
عشق کا نام کر دیا ۔۔۔۔ بدنام!

تاہم، یہ محض اک مشورہ ہے، اصلاح کا کام اساتذہ سے متعلق ہے!

درست ہے لیکن مجھے

یہ زیادہ بہتر لگا۔

اتنے ضائع مضمون پر بهی آپ نے اچها شعر کہہ دیا. کیا کہنے.
 
Top