فونٹ عربی کا ایک نیا فانٹ (عطاری کوفی منقش فانٹ)

فاتح

لائبریرین
جیسا کہ میں نے اپنے سابقہ مراسلے میں بھی لکھا تھا کہ اس فونٹ میں دو چار اشکال میں ابھی بہتری کی گنجائش ہے۔ چند ایک تبدیلیوں کے لیے گزارشات درج ہیں:
1۔ ے کی شکل میں بہتری۔ اس کے لیے مائکروسافٹ کے بنائے ہوئے کوفی فونٹ، جسے "اولڈ اینٹک" کا نام دیا گیا تھا، میں 'ے' کی شکل دیکھ کر بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اسی عطاری کوفی منقش میں شامل ک کو الٹ کر بھی ے بنائی جا سکتی ہے۔ مثلاً
attachment.php

2۔ ہ کی علیحدہ ابتدائی، درمیانی اور آخری اشکال جو ھ کی اشکال سے مختلف ہوں۔ مائکروسافٹ کے "اولڈ اینٹک" میں ہ اور ھ کی تمام اشکال ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور وہاں سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔
3۔ اس فونٹ میں ج اور چ کے لیے ایک جب کہ ح اور خ کے لیے دوسری قسم کی اشکال دی گئی ہیں۔ یہاں بھی چاروں اشکال کے لیے ایک ہی قسم کی شکل دی جائے تو بہتر ہے۔ مائکرو سافٹ کے اولڈ اینٹک میں ان چاروں کے لیے ایک ہی شکل دی گئی ہے۔
4۔ ر، ڑ، ز اور ژ کی اشکال فونٹ کی باقی اشکال سے میل کھاتی نظر نہیں آتیں۔ شاید یہی درست ہوں مگر میں فونٹس اور ان کی اشکال کی ٹیکنیکل صورتوں پر بحث نہیں کر سکتا بلکہ محض ایک عام صارف کی حیثیت سے دیکھ رہا ہوں۔
ذیل میں عطاری کوفی منقش اور مائکروسافٹ اولڈ اینٹک ڈیکوریٹِو کے سکرین شاٹ لگا رہا ہوں:
attachment.php



attachment.php

اس کے علاوہ ایک سوال بھی ہے کہ کیا کسی طور یہ ممکن ہے کہ دورانِ تحریر جہاں بھی الف اور لام اکٹھا لکھیں وہاں ال کے ڈنڈے آپس میں بل کھائے ہوئے ہوں؟ بطور مثال ثقال کوفی کے اس سکرین شاٹ میں دوسری اور تیسری شکل ملاحظہ ہو:
Sakkal%20Kufi.jpg


اب جب کہ ماشاء اللہ نسخ اردو خطوط بنانے والے کافی احباب اس فن میں مہارت حاصل کرتے جا رہے ہیں اور فونٹس کے حوالے سے بھی اردو کا دامن وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جاتا ہے تو کوفی خط کے سلسلے میں اگر عویدص صاحب فی الوقت عدیم الفرصتی کا شکار ہیں تو اس کارِ خیر میں اشتیاق صاحب یا مصطفیٰ صاحب جیسے احباب سے اعانت کی درخواست ہے۔
 

Attachments

  • yay.jpg
    yay.jpg
    38.9 KB · مناظر: 48
  • sample attari kufi2.jpg
    sample attari kufi2.jpg
    51.7 KB · مناظر: 48
  • sample old antic decorative2.jpg
    sample old antic decorative2.jpg
    49.8 KB · مناظر: 47
Top