عربی فونٹ جس میں کشیدہ کی خوبی پائی جائے؟

dilll1990

محفلین
میں یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی ایسا عربی فونٹ ہے جس میں کشیدہ کی سہولت ہو جیسے جمیل نستعلیق کشیدہ ہے؟
ٹریڈیشنل اریبک میں تتویل کے استعمال سے لفظوں کو لمبا تو کیا جا سکتا ہے مگر اس میں خوبصورتی نہیں ہوتی۔
تصویر دیکھ کر شاید آپ میری مراد سمجھ پائیں
3336451.0013.105-00000011.gif

اگر میں نے یہ سوال کسی غلط جگہ پوسٹ کیا ہو تو معذت۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
یہ عربی فانٹ عمیری کا اسکرین شارٹ ہے:
c5.png

اسکا ایک پلگ ان ورژن تصمیم اڈوبی انڈیزائن میں کام کرتا ہے۔ اسمیں غالباً آپکو لگیچر بیسڈ تطویل مل جائے گا:
tasmeem.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

dilll1990

محفلین
اگر تتویل کی یہی صورت ہے جو موجودہ تصویر میں آپ نے دکھائی ہے تو یہ تو عام تتویل ہی ہے
 

سعادت

تکنیکی معاون
حال ہی میں ایک نیا نسخ فونٹ "زھیر البازی نسخ" کے نام سے سامنے آیا ہے، جس میں کشیدہ کی سہولت موجود ہے، البتہ اس فونٹ کی دستیابی کی جگہ سے میں لا علم ہوں۔

اڈوب اِن ڈیزائن کے تصمیم میں (جس کا ذکر عارف نے اوپر کیا) موجود نسخ فونٹ بھی خطاطی کے اصولوں کے مطابق کشیدہ فراہم کرتا ہے۔ یہ وڈیو دیکھیے۔

اس کے علاوہ ونڈوز 8 میں ایک فونٹ "الظبی" کے نام سے شامل ہو گا، اس کے اندر بھی کشیدہ کی سہولت دستیاب ہے۔ (تاہم "الظبی" خطِ نسخ کی بجائے خطِ دیوانی کے ابتدائی نسخوں اور خطِ نستعلیق کے کچھ اصولوں سے انسپائرڈ ہے۔)
 

dilll1990

محفلین
شکریہ آپ حضرات کا۔
کیا کوئی ایسا فونٹ نہیں ہے جو ایکس پی میں بغیر کسی اضافی سافٹ ویر کے کام کرے؟ جیسے نستعلیق فونٹ کام کر رہا ہے۔
 

نعیم سعید

محفلین
سعادت صاحب! ’زہیر البازی نسخ‘بہت اچھا فونٹ لگ رہا ہے، کیا یہ بھی کسی مخصوص پروگرام کے ساتھ چلتا ہے ؟ اس کی دستیابی کا علم ہو جائے تو ہمارے ’علم‘ میں بھی اضافہ فرما دیجیے گا۔ :)
’الظبی‘ فونٹ شاید صرف ونڈوز ۸ پر ہی درست کام کرے گا۔ ونڈوز ۷ پر یہ مکمل کام نہیں کر رہا۔ جیسے متبادل اشکالات فونٹ میں موجود ہیں مگر انہیں ’ورڈ‘ میں استعمال کیسے کرنا ہے ؟ یہ سمجھ نہیں آئی۔
عبدالمجید بھائی نے ایک فونٹ ’کلک ثلث‘ کی بنیاد پر بنایا تھا، اس میں کشیدگی کی سہولت بھی شامل کی تھی۔ جو ونڈوز پر بغیر کسی اضافی پروگرام کے بالکل درست کام کرتا ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
کیا کوئی ایسا فونٹ نہیں ہے جو ایکس پی میں بغیر کسی اضافی سافٹ ویر کے کام کرے؟ جیسے نستعلیق فونٹ کام کر رہا ہے۔
سعادت صاحب! ’زہیر البازی نسخ‘بہت اچھا فونٹ لگ رہا ہے، کیا یہ بھی کسی مخصوص پروگرام کے ساتھ چلتا ہے ؟

زھیر البازی صاحب کا کہنا تو یہی ہے کہ ان کے فونٹ میں موجود کشیدہ کا فیچر مائیکروسوفٹ ورڈ اور اڈوب اِن ڈیزائن دونوں میں کام کرتا ہے۔ ویسے بھی یہ اوپن ٹائپ فونٹ ہے، چنانچہ اس کے بنیادی استعمال کے لیے کسی مخصوص ایپلیکیشن کی ضرورت نہیں۔ باقی ہر ایپلیکیشن پر منحصر ہے کہ اس میں اوپن ٹائپ کے ایڈوانسڈ فیچرز کی امپلیمینٹیشن کی کیا صورتحال ہے۔

’الظبی‘ فونٹ شاید صرف ونڈوز ۸ پر ہی درست کام کرے گا۔ ونڈوز ۷ پر یہ مکمل کام نہیں کر رہا۔ جیسے متبادل اشکالات فونٹ میں موجود ہیں مگر انہیں ’ورڈ‘ میں استعمال کیسے کرنا ہے ؟ یہ سمجھ نہیں آئی۔

میرے پاس ابھی الظبی انسٹالڈ نہیں ہے، اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا۔ البتہ ورڈ 2010 کے فونٹ ڈائیلاگ باکس میں ایڈوانسڈ ٹیب کے ذیل میں اوپن ٹائپ کے فیچرز استعمال کرنے کی آپشنز موجود ہوتی ہیں۔ آپ ان آپشنز کے ذریعے الظبی کے مختلف سٹائلسٹک سیٹ متن کے اوپر اپلائی کر کے دیکھ لیں، شاید متبادل اشکال نظر آ ہی جائیں۔
 
Top