جاسمن

لائبریرین
میں سرِدار سچ ہی بولوں گا
روحِ قانون کو بھی تولوں گا
وہ جو بِکتے ہیں دمڑی دمڑی پر
ایسے منصف کے بھید کھولوں گا
 

جاسمن

لائبریرین
رات کو رات ہی اس بار کہا ہے ہم نے
ہم نے اس بار بھی توہین عدالت نہیں کی
سلیم کوثر
 

جاسمن

لائبریرین
حوصلہ سب نے بڑھایا ہے مرے منصف کا
تم بھی انعام کوئی میری سزا پر لکھ دو
فرحان سالم
 

جاسمن

لائبریرین
ہر لہو فغاں دے گا ہر دیا دھواں دے گا
داغ مٹ نہیں سکتے دامنوں کو دھونے سے
فرحان سالم
 

جاسمن

لائبریرین
آخر ہم ہی مجرم ٹھہرے جانے کن کن جرموں کے
فرد عمل تھی جانے کس کی نام ہمارا لکھا تھا
احمد سلمان
 

جاسمن

لائبریرین
کبھی تو بیعت فروخت کردی کبھی فصیلیں فروخت کر دیں
میرے وکیلوں نے میرے ہونے کی سب دلیلیں فروخت کر دیں

وہ اپنے سورج تو کیا جلاتے، میرے چراغوں کو بیچ ڈالا
فرات اپنے بچا کے رکھے، میری سبیلیں فروخت کر دیں
احمد سلمان
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
کیا خاک ٹک سکیں گے خریدے ہوئے گواہ
سرکار آپ کیسی گواہی سے خوش ہوئے

رؤف خیر
 

جاسمن

لائبریرین
رکھتا نہیں ہے کوئی شہادت کا حوصلہ
اس کے خلاف لائیں گواہی کہاں سے ہم

رؤف خیر
 

جاسمن

لائبریرین
یہ ہے تو سب کے لیے ہو یہ ضد ہماری ہے
اس ایک بات پہ دنیا سے جنگ جاری ہے

وسیم بریلوی
 
Top