ذاتی کتب خانہ عالمی کتب میلہ 2011

کیا آپ اگلے کتب میلے میں شرکت کریں گے؟

  • جی ہاں

    Votes: 5 83.3%
  • نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • اگر رعایتیں اچھی ہوئیں تو۔۔۔

    Votes: 1 16.7%

  • Total voters
    6

Rashid Ashraf

محفلین
بہت خوب امین
رانا پیلس کا دیباچہ ملاحظہ کیجیے گا، مرتب نے خاکسار کا شکریہ ادا کیا ہے
کہ کتاب مذکورہ پر محنت میں کچھ حصہ اپنا بھی رہا
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ آپ نے اچھی روداد لکھی
کیا رشید حسن خاں صاحب کی کتب بھی موجود تھیں کسی بک اسٹال پر؟
کتابوں کی ہوشربا قیمتیں دیکھ کر ہم تو ای بک ڈھونڈنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر جو مطلوب ہو وہ ضرور خریدتے ہیں۔ اور اس میلے میں فیصل آباد سے آنا کافی مشکل ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت خوب امین
رانا پیلس کا دیباچہ ملاحظہ کیجیے گا، مرتب نے خاکسار کا شکریہ ادا کیا ہے
کہ کتاب مذکورہ پر محنت میں کچھ حصہ اپنا بھی رہا

جی راشد بھائی :) ۔۔۔ ابنِ صفی صاحب پر تو فی الحال آپ اتھارٹی ہیں :) ۔۔۔ ویسے ان دونوں کتب کے بارے میں ایک شکایت ہے مجھے، خطِ نسخ پڑھنا دشوار ہے۔۔۔

السلام علیکم
ماشاء اللہ آپ نے اچھی روداد لکھی
کیا رشید حسن خاں صاحب کی کتب بھی موجود تھیں کسی بک اسٹال پر؟
کتابوں کی ہوشربا قیمتیں دیکھ کر ہم تو ای بک ڈھونڈنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر جو مطلوب ہو وہ ضرور خریدتے ہیں۔ اور اس میلے میں فیصل آباد سے آنا کافی مشکل ہے۔

رشید حسن خان صاحب ۔۔۔ نہیں، میرے ذہن میں نہیں ، ہوسکتا ہے ہوں اورمیں نے غور نہ کیا ہو۔۔۔

اور فیصل آباد سے اس میلے میں آنا واقعی مہنگا سودا ہے۔۔ہاں اگر رعایتیں اچھی ہوں تب تو بندہ آ بھی جائے :)
 
Rashid Ashraf

محفلین
امین!
مرتب کو خط نسخ کو پڑھنے میں دشواری کے بارے میں سائیکو مینشن کی اشاعت کے بعد ہی مطلع کرچکا تھا لیکن ان کے مطابق کوئی دوسرا خط انہیں موزوں نظر نہیں آیا
ابن صفی صاحب پر اتھارٹی تو حنیف بھائی ہیں، ہم نے انہی کے نقش قدم کو اپنایا ہے، ان کی ویب سائٹ پر کئی چیزیں میری بھی شامل ہیں، ہم دونوں کا رابطہ مربوط ہے اور کسی بھی نئے کام کے تعلق سے ہم ایک دوسرے کو اس بارے میں فی الفور آگاہ کرتے ہیں۔
ان دنوں فلم "دھماکہ" کے حصول کی کوششیں جاری ہیں، خدا کرے کہ ہمیں کچھ کامیابی مل جائے کہ یہی ایک کاوش ابن صفی صاحب کے پرستاروں کی نگاہ سے تاحال اوجھل رہی ہے
صفی صاحب پر 1972 سے تاحال شائع ہونے والے اردو و انگریزی مضامین کی فہرست پر گزشتہ ایک برس سے کام کررہا ہوں، فہرست 'ورڈ فائل' کے 30 صفحات تک پہنچ گئی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اس میں تمام مضامین کے سافٹ لنکس بھی درج کیے ہیں، جلد ہی یہ کام بھی حنیف صاحب کی ویب سائٹ پر پیش کیا جائے گا۔ فہرست میں مضامین کے علاوہ صفی صاحب پر انٹرنیٹ پر موجود کام، ویب سائٹس، بلاگز، کتابیں جو ان پر لکھی گئیں، کتابیں جن میں ان کا تذکرہ ہے، کالمز جن میں ان کا ذکر ہے، آڈیو کلپس، ویڈیو کلپس وغیرہ کی تفصیل بھی موجود ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
راشد بھیا۔ غالباً خرم بھائی کی دونوں کتب ان پیج میں کمپوز ہوئی ہیں۔ کاش ناشر کی نگاہ یونیکوڈ پر پر گئی ہوتی۔ بہرحال جو وقت پر بہتر لگا ہوگا وہ کیا انہوں نے :)۔ جمیل نوری نستعلیق کا یہ کشیدہ انداز بھی بہتر ہے اقتباسات کے لیے۔۔ مگر اس میں صفحات زیادہ کھپیں گے :) ۔۔۔

ابنِ صفی صاحب پر کام کرنے کے لیے آپ ہم آپ کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انٹرنیٹ پر حنیف بھائی کے بعد جم کر آپ ہی نے تو کام کیا ہے۔ :)

دھماکہ کے ساتھ ساتھ مجموعۂ کلام بھی تو :) جس کے بارے میں آپ نے بتایا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔۔۔۔

راشد بھائی یہ بتائیے گا کہ جاسوسی دنیا اور عمران سیریز کے علاوہ جو کچھ کتب ہیں ابنِ صفی صاحب کی، کیا وہ نئے ایڈیشنز میں شایع ہوئی ہیں؟َ
 
Rashid Ashraf

محفلین
سائیکو مینشن میں کتابت کی بے شمار اغلاط ہیں، رانا پیلس کے سلسلے میں، میں نے احمد صفی صاحب اور ناشر سے کہا کہ لوگ اسے پڑھ کر بدمزہ ہوئے ہیں اور رانا پیلس میں اس چیز کا خیال رکھا جانا چاہیے، پھر یہ ہوا کہ رانا پیلس کی دیدہ ریزی کا کام مجھے سونپ دیا گیا، جب اسے شروع کیا تو چکرا کر رہ گیا کہ یک رنگ ایڈیشنز میں بھی غلطیاں تھیں، چناچہ اسے اوریجنل ناولز کے ساتھ رکھ کر دیکھا اور درمیان میں مشورے بھی دیتا رہا، کافی وقت لگا لیکن کتاب کی اغلاط کے معاملے میں کتاب بہرحال، سائیکو مینشن کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ۔
شعری مجموعہ متاع قلب و نظر، تکمیل کے مراحل میں ہے، احمد صفی صاحب کراچی سےلاہور منتقل ہوگئے ہیں اس لیے یہ کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، امید ہے کہ جلد شائع ہوجائے گا۔ ابن صفی صاحب کے پاس اس کا ایک ہی نسخہ تھا جو ایک صاحب ان سے شائع کرنے کی غرض سے لے گئے، وہ اسے موٹر سائیکل سے گرا کر گما بیٹھے، یہ ابن صفی صاحب کے انتقال سے کچھ پہلے کی بات ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی ایک فوٹو کاپی بھی تھی جو احمد صفی صاحب کے پاس محفوظ ہے، اسی کی مدد سے اس پر کام ہورہا ہے
جاسوسی دنیا اور عمران سیریز کے علاوہ کل آٹھ کتابیں ہیں، کافی عرصے سے ان کے نئے ایڈیشن دیکھنے میں نہیں آئے، ایک زمانے میں یہ مشتاق قریشی صاحب نے شائع کی تھیں، پرانی کتابوں کے اتوار بازار میں اکثر نظر آتی ہیں
 
Rashid Ashraf

محفلین
بھائی وارث
اعتبار ساجد کی خودنوشت ‘یادیں باقی رہ جاتی ہیں‘ لاہور سے شائع ہوگئی ہے
کوشش کروں گا کہ آج ہی اس کا مختصر تعارف پیش کرسکوں
 
محمد امین

لائبریرین
غیر ملکی اسٹالز پر کیا صورت دیکھنے میں آئی ؟

انڈیا کے ناشرین کو ویزے نہیں ملے تھے۔ اور ایک خانۂ فرہنگ ایران موجود تھا اور ایک ترکی کا کوئی ناشر تھا۔ باقی میرے ذہن میں نہیں کیوں کہ میری توجہ اردو پر ہی تھی۔ خانۂ فرہنگ کے اسٹَول پر کافی رش تھا۔
 
محمد امین

لائبریرین
سائیکو مینشن میں کتابت کی بے شمار اغلاط ہیں، رانا پیلس کے سلسلے میں، میں نے احمد صفی صاحب اور ناشر سے کہا کہ لوگ اسے پڑھ کر بدمزہ ہوئے ہیں اور رانا پیلس میں اس چیز کا خیال رکھا جانا چاہیے، پھر یہ ہوا کہ رانا پیلس کی دیدہ ریزی کا کام مجھے سونپ دیا گیا، جب اسے شروع کیا تو چکرا کر رہ گیا کہ یک رنگ ایڈیشنز میں بھی غلطیاں تھیں، چناچہ اسے اوریجنل ناولز کے ساتھ رکھ کر دیکھا اور درمیان میں مشورے بھی دیتا رہا، کافی وقت لگا لیکن کتاب کی اغلاط کے معاملے میں کتاب بہرحال، سائیکو مینشن کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ۔
شعری مجموعہ متاع قلب و نظر، تکمیل کے مراحل میں ہے، احمد صفی صاحب کراچی سےلاہور منتقل ہوگئے ہیں اس لیے یہ کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، امید ہے کہ جلد شائع ہوجائے گا۔ ابن صفی صاحب کے پاس اس کا ایک ہی نسخہ تھا جو ایک صاحب ان سے شائع کرنے کی غرض سے لے گئے، وہ اسے موٹر سائیکل سے گرا کر گما بیٹھے، یہ ابن صفی صاحب کے انتقال سے کچھ پہلے کی بات ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی ایک فوٹو کاپی بھی تھی جو احمد صفی صاحب کے پاس محفوظ ہے، اسی کی مدد سے اس پر کام ہورہا ہے
جاسوسی دنیا اور عمران سیریز کے علاوہ کل آٹھ کتابیں ہیں، کافی عرصے سے ان کے نئے ایڈیشن دیکھنے میں نہیں آئے، ایک زمانے میں یہ مشتاق قریشی صاحب نے شائع کی تھیں، پرانی کتابوں کے اتوار بازار میں اکثر نظر آتی ہیں

ڈپلومیٹ مرغ اور بلدران کی ملکہ تو میرے پاس ہیں۔ باقی کتب میں نے لائبریری سے لے کر پڑھی تھیں۔ 25 سال پرانی لائبریری پچھلے 3 سال سے جلتے بجھتے چراغ کی مانند رہی اور پچھلے ڈیڑھ سال سے بند پڑی ہے۔ جناب جب کھولتے تھے تو 2 گھنٹے رات میں کھولتے تھے پھر وہ سلسلہ بھی موقوف ہوگیا۔ وجہ یہ ٹھہری کہ پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا، کرایہ بڑھا نہیں سکتے، اور بہت سے لوگ کتب واپس نہیں کرتے۔۔۔
 
Top