ذاتی کتب خانہ عالمی کتب میلہ 2011

کیا آپ اگلے کتب میلے میں شرکت کریں گے؟

  • جی ہاں

    Votes: 5 83.3%
  • نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • اگر رعایتیں اچھی ہوئیں تو۔۔۔

    Votes: 1 16.7%

  • Total voters
    6

محمد امین

لائبریرین
کراچی میں ہر سال دسمبر میں عالمی کتب میلے کا انعقاد ہوتا ہے۔ پچھلے سال ہم پہلی دفعہ اس میں شریک ہوئے۔ اور اپنی زندگی میں کتابوں پر شہد کی مکھیوں کی طرح ٹوٹ پڑتے ہوئے لوگ ہم نے کبھی نہیں دیکھے۔ واضح رہے اس سال جس دن ہم کتب میلے میں گئے اس دن زیادہ رش نہیں تھا، غالباً پہلے دن کی وجہ سے۔ پچھلے سال یہ کتب میلہ غالباً پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر منعقد ہوا تھا۔
اس کتب میلے کے لیے ہم دن گن گن کر گزار رہے تھے۔ وجہ یہ ہے کہ اس پیمانے کے کتب میلوں میں ہر طرح کی کتب باآسانی مل جاتی ہیں، اکثر تو نایاب بھی۔ کیوں کہ کتب فروشوں کے علاوہ یہاں کچھ ایسے ادارے بھی موجود ہوتے ہیں کہ جن کا کوئی شوروم یا آؤٹ لیٹ نہیں ہوتا۔ مگر یہ ایک سال پھر بھی بہت سرعت سے گزرا۔ قربِ قیامت ہے نا!! وقت میں سے برکت ختم ہوجانا۔
تو صاحب۔۔۔ ہم اپنے ہمدمِ دیرینہ کمیل احمد کو ان کے گھر سے لیتے ہوئے ایکسپو سینٹر جاپہنچے۔ کمیل ہمارے جامعہ کے ساتھی ہیں اور بہت وسیع المطالعہ شخصیت۔ اس قدر مطالعہ ہم نے بہت کم لوگوں میں دیکھا ہے، جو بھی پڑھتے ہیں بہت یکسوئی اور غور کے ساتھ ، اور پھر اس پر گفتگو کا ڈھنگ بھی جانتے ہیں۔ سچ پوچھیے تو ہمارے شوقِ مطالعہ کو مہمیز دینے اور برقرار رکھنے میں کمیل کی صحبت کا بڑا ہاتھ ہے۔ایکسپو سینٹر پہنچ کر ہمیں تھوڑی سی مایوسی ہوئی۔ پچھلے برس کی طرح داخلے پر لمبی تو کیا سرے سے قطار ہی نہیں تھی۔ اندر لوگ بہرحال اچھے خاصے موجود تھے۔ اور ہمیں امید ہے کہ اگلے تین دنوں میں بہت زیادہ لوگوں نے میلے کو شرفِ شرکت بخشا ہوگا۔
ہم نے اپنا شکار شروع کیا۔ مگر ایک بات نے اور مایوس کیا اور وہ رعایتوں کا بہت ہی کم ہونا تھا۔ فضلی سنز کے مالک کے بقول یہاں کے خرچے اس قدر زیادہ ہیں کہ ہم ۲۰ فی صد رعایت دے رہے ہیں یہی بڑی بات ہے۔مگر ہم نے رعایتوں کے کم ہونے کے باوجود اپنا ہاتھ رکنے نہیں دیا اور دل کھول کر، بلکہ بٹوہ کھول کر کتب خریدیں۔ کسی کسی ناشر نے اچھی رعایتیں دی تھیں تو ہم نے کچھ غیر ضروری کتب بھی خرید لیں۔ عام کتب فروش جن کی دکانیں اردو بازار میں موجود ہیں وہ ۱۵ سے ۲۰ فی صد رعایتوں پر کتب دے رہے تھے، اور اتنی ہی رعایت وہ دکانوں پر بھی دیتے ہیں۔ لاہور کے ایک ناشر "بک ٹاک" نے تمام کتب پر ۵۰ فی صد رعایت دی ہوئی تھی مگر ان کی کتب کی قیمتیں ویسے بھی زیادہ تھیں۔ پھر بھی ہم نے کلیاتِ جالب اور مقدمۂ شعر و شاعری وہاں سے خرید لیے، کیوں کہ طباعت بہت معیاری اور خوبصورت تھی۔ مگر مقدمۂ شعر و شاعری جب گھر پر کھول کر بیٹھے تو کمپوزنگ کی کافی اغلاط نظر آئیں۔ اردو سائنس بورڈ، انجمن ترقیٔ اردو، نیشنل بک فاؤنڈیشن، اردو اکیڈمی سندھ، اقبال اکادمی وغیرہ کے اسٹَول ہمارے مرغوب ترین اسٹَول رہے۔
اقبال اکادمی نے بھی ۵۰ فی صد رعایت دی ہوئی تھی، مگر ان کی کتب بہت ہی اعلیٰ معیار کی اور خاصی مہنگی تھیں کیوں کہ زیادہ تر آرٹ پیپر پر اور رنگ برنگی چھپائی میں تھیں۔ تو اقبال اکادمی سے باوجود خواہش کے کچھ نہیں خرید سکے کیوں کہ وہاں تو سب کچھ خریدنے کے لائق تھا اور چننے کی تاب ہم میں نہ تھی۔ اردو سائنس بورڈ، انجمن ترقیٔ اردو، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور اردو اکیڈمی سندھ نے تقریباً ۳۰ ، ۳۰ فی صد رعایت رکھی ہوئی تھی جو کہ ہمیں پسند آئی اور ہم نے کافی کتب ان اداروں سے خریدیں-
اب آتے ہیں فرہنگِ آصفیہ کی طرف۔ ہم کافی عرصے سے یہ لغت خریدنے کا ارادہ کیے بیٹھے ہیں۔ مگر جب پرانی معیاری طباعت میں سستے داموں مل رہی تھی تو یہ سوچ کر چھوڑ دی تھی کہ نیا ایڈیشن آئے گا تو لے لیں گے۔ مگر نیا ایڈیشن دیکھ کر ہمیں بہت مایوسی ہوئی۔ ناقص کاغذ اور گھٹیا بائنڈنگ کے ساتھ ضخیم لغت لینا روپے کا ضیاع ہے کیوں کہ چند ماہ میں ہی اس کے اوراق بکھر جانے ہیں۔ یہ نیا ایڈیشن اردو سائنس بورڈ نے چھاپا ہے، وہی پرانا بلَوک استعمال کیا ہے تو چھپائی غیر واضح ہے۔ مگر یہ تھا کہ رعایت کے ساتھ دونوں جلدیں ۷۵۰ روپے میں مل رہی تھیں جو کہ واقعی ایک ناقابلِ یقین قیمت ہے۔
کچھ تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
2011-12-16%2017.07.30.jpg


ایکسپو سینٹر میں، پارکنگ سے مرکزی داخلے کی طرف جاتے ہوئے، ایک آس کہ آج بھی لوگوں کہ کتابوں پر پلے ہوئے دیکھ کر تسکین ملے گی دل کو۔۔

2011-12-16%2017.07.38.jpg


ابو یحییٰ ایک نوول کا بینر۔۔

2011-12-16%2017.07.44.jpg


دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی ہوئی۔۔۔

2011-12-16%2017.08.49.jpg


ٹھہریے۔۔۔اپنی تلاشی دیجیے۔ کمیل مجھ سے آگے آگے۔۔
 

ملائکہ

محفلین
میں اس دفعہ بھی گئی تھی اور پہلے دو دفعہ بھی جاچکی ہوں۔۔۔۔۔ جس وقت میں گئی تھی تو بےانتہا لوگ موجود تھے کہ کتابیں دیکھنے کیلئے بھی انتظار کرنا پڑرہا تھا۔۔۔ ویسے کتابوں کی قیمت زیادہ تھی اور ڈسکاؤنٹ بھی کم تھا:cry:
 

محمد امین

لائبریرین
2011-12-16%2017.09.09.jpg

تین ہَول کتب سے بھرے ہوئے تھے۔۔۔

2011-12-16%2017.09.29.jpg

سجاوٹ بھی اچھی تھی۔۔۔

2011-12-16%2017.09.39.jpg

پہلے ہَول میں داخل ہوتے ہوئے۔۔۔۔

2011-12-16%2017.10.00.jpg

سندھیکا اکیڈمی- سندھی مطبوعات۔ بہت اعلیٰ معیار کی کتب رکھی تھیں یہاں۔ سندھی ادب میں اتنا پیارا کام دیکھ کر جی خوش ہوا

2011-12-16%2017.13.00.jpg

ایک روش۔۔۔۔

2011-12-16%2017.14.20.jpg


فضلی سنز۔۔۔۔نسبتاً بہت چھوٹا اسٹَول تھا۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
میں اس دفعہ بھی گئی تھی اور پہلے دو دفعہ بھی جاچکی ہوں۔۔۔ ۔۔ جس وقت میں گئی تھی تو بےانتہا لوگ موجود تھے کہ کتابیں دیکھنے کیلئے بھی انتظار کرنا پڑرہا تھا۔۔۔ ویسے کتابوں کی قیمت زیادہ تھی اور ڈسکاؤنٹ بھی کم تھا:cry:

میں جمعے کے دن گیا تھا۔۔۔ پہلا دن تھا۔۔۔تصاویر میں دیکھیں کتنے کم لوگ ہیں۔۔۔ اور میں کافی دیر رکا بھی وہاں۔ تقریباً پانچ بجے سے لے کر رات نو بجے تک۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
میں جمعے کے دن گیا تھا۔۔۔ پہلا دن تھا۔۔۔ تصاویر میں دیکھیں کتنے کم لوگ ہیں۔۔۔ اور میں کافی دیر رکا بھی وہاں۔ تقریباً پانچ بجے سے لے کر رات نو بجے تک۔۔۔
اور میں چوتھے روز گئی تھی اور شام کے وقت تو کافی زیادہ رش تھا۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
2011-12-16%2017.14.29.jpg


ایک اور روش۔۔۔

2011-12-16%2017.30.47.jpg


اردو سائنس بورڈ ۔۔۔

2011-12-16%2017.30.56.jpg


کسی کتاب کی تقریبِ رونمائی کے لیے سجایا گیا پنڈال۔۔۔

2011-12-16%2017.31.34.jpg


نیشنل بک فاؤنڈیشن۔۔۔۔ کم کتب اور رعایت 25 فی صد۔۔۔۔ نور اللغات زرد رنگ میں اردو سائنس بورڈ کی چھاپی ہوئی۔۔۔

2011-12-16%2017.57.25.jpg


انجمن ترقیٔ اردو۔۔۔ پچھلے سال سے اب تک کسی ایک کتاب کا اضافہ بھی نہیں ہوا ان کے اسٹَول پر۔۔۔ مگر میں نے کتب خریدیں۔۔

2011-12-16%2018.15.37.jpg


ہمدرد ۔۔۔۔۔ ۲۵ فی صد رعایت۔۔

2011-12-16%2018.15.53.jpg


اقبال اکادمی۔۔۔ معیاری کتب۔۔۔۵۰ فی صد رعایت۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
2011-12-16%2018.44.32.jpg


کمیل - ایم کیو ایم لٹریری کمیٹی کے اسٹَول پر الطاف حسین کی سوانحِ حیات کے بینر کے ساتھ

2011-12-16%2018.44.44.jpg


ایم کیو ایم لٹریری کمیٹی کا اسٹَول۔
 

محمد امین

لائبریرین
2011-12-16%2019.24.41.jpg


مکتبہ ایف وائی کانچ والا

2011-12-16%2019.57.09.jpg


۲۵ عدد کتب ہاتھ میں ۔۔۔۔۔۔

2011-12-16%2019.58.38.jpg


لبرٹی بکس کے ضخیم اسٹَول کے علاوہ لبرٹی میگزینز کا علیٰحدہ اسٹَول۔۔

2011-12-16%2019.58.51.jpg


ریڈنگز، لاہور - صرف انگریزی کتب!!!!!!!! اور حجم دیکھیے ذرا۔۔۔

2011-12-16%2019.58.58.jpg


ریڈنگز، لاہور۔۔۔۔ ایک ہَول کے ایک تہائی حصے پر قابض۔۔۔

2011-12-16%2020.16.31.jpg


لبرٹی بکس - ایک تہائی حصے پر۔۔۔ یہاں اچھی رعایتیں تھیں۔ ۱۰۰، ۲۰۰، ۳۰۰، ۵۰۰ روپے میں بہترین انگریزی ادب اور دیگر کتب سیل پر تھیں۔ اردو کے ناشرین سے اچھے تو یہ رہے۔ اسٹَوک کلئیرنس سیل لگائی ہوئی تھی۔

2011-12-16%2020.16.36.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
تحریکِ خلافت ۔ میم کمال اوکے (ترک)، مترجم: نثار احمد اسرار ۔ قائدِ اعظم اکادمی، کراچی
مقدمۂ شعر و شاعری ۔ مولانا الطاف حسین حالی ۔ بک ٹاک، لاہور
مضامینِ رشید ۔ رشید احمد صدیقی ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
اردو ضرب الامثال ۔ تالیف: ثروت سلطانہ ثروت ۔ انجمن ترقیٔ اردو، کراچی
خیام (سوانح و تصانیف پر ناقدانہ نظر)۔ سید سلیمان ندوی ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
سہ ماہی اردو، جنوری تا دسمبر ۲۰۱۰ ۔ انجمن ترقیٔ اردو، کراچی
اردو ادب کی تحریکیں ۔ ڈوکٹر انور سدید ۔ انجمن ترقیٔ اردو، کراچی
وضعِ اصطلاحات ۔ مولوی وحید الدین سلیم ۔ انجمن ترقیٔ اردو، کراچی
قواعدِ اردو ۔ ڈوکٹر مولوی عبد الحق ۔ انجمن ترقیٔ اردو، کراچی
10۔ اردو نثر کا ارتقاء ۔ جمیل نقوی ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
11۔ ارمغانِ عروض ۔ کندن لال کندن ۔ دارالنوادر، لاہور ۔ فضلی بکس کراچی۔
12۔ کلیاتِ حبیب جالب ۔ بک ٹاک، لاہور
13۔ نورنگِ موسیقی ۔ اردو سائنس بورڈ
14۔ سائیکو مینشن (ابنِ صفی کی تحاریر کے اقتباسات اور تجزیات) ۔ خرم علی شفیق ۔ فضلی سنز کراچی
15۔ رانا پیلس ( ==) ۔ خرم علی شفیق ۔ فضلی سنز کراچی
16۔ خانم ۔ عظیم بیگ چغتائی ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
17۔ دیکھا جائے گا ۔ عظیم بیگ چغتائی ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
18۔ فُل بوٹ ۔ عظیم بیگ چغتائی ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
19۔ لال کٹھور ۔ ظفر عمر علیگ ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
20۔ چوروں کا کلب ۔ ظفر عمر علیگ ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
21۔ بہرام کی گرفتاری ۔ ظفر عمر علیگ ۔ اردو اکیڈمی سندھ، کراچی
22۔ فصیلِ شب (ڈرامے)۔ میرزا ادیب۔ اردو اکیڈمی سندھ (گلڈ پبلشنگ ہاؤس)
23۔ Gulliver's Travels by Jonathan Swift. Collins Classics-
24. The Khyber Pass , A History of Empire and Invasion, by Paddy Docherty. OUP Karachi
25. The Unabridged CHARLES DICKENS. Courage Books, London
 
Top