طب یونانی کا قومی دن

hakimkhalid

محفلین
٭ملک بھر میں طب یونانی کا قومی دن منایا گیا٭​

موجودہ صدی طب یونانی کی صدی ہے :حکیم قاضی ایم اے خالد​

دنیا کی 86فیصداور پاکستان کی76فیصد آبادی ہربل ادویات استعمال کرتی ہے۔طب یونانی کے دن پر خطاب​

[align=justify:d69cf28c47]لاہور(نمایندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا)ملک بھر میں طب یونانی کا قومی دن طبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر سیمینارز'نمائشوں اور فری طبی کیمپس کاانعقاد کیا گیا۔کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا کہ21۔دسمبر 1978ء کا دن اطبائے پاکستان اور طب یونانی اسلامی نیز اس سے تعلق رکھنے والے ہر فردکےلئے انتہائی اہم اور تاریخ ساز دن تھااس دن محسنِ طب اسلامی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نےآل پاکستان طبی کانفرنس بلوا کرطب اسلامی کو باقاعدہ سرکاری طور پر تسلیم کیا اور اس سلسلے میں مراعات و سرکاری طبی اداروں اور عہدوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔فیڈرل گورنمنٹ میں طب کی وزارت قائم کی گئی۔مشیر طب کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا اوریہ عہدہ شہید پاکستان حکیم محمد سعید کو تفویض کیا گیا ۔آج ہم یہ دن تجدید عہد کے دن کے طور پر منا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صدی طب یونانی کی صدی ہی اس کا ہر سال طب یونانی کا سال ہے ۔
ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)کی رپورٹ کےمطابق جدید میڈیکل سائنس کی بے پناہ ترقی کے باوجود دنیا کی 86فیصد آبادی ہربل ادویات استعمال کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہکے فنڈبرائے آبادی کے مطابق پاکستان کی 76فیصد آبادی مختلفامراض کے سلسلے میں طب یونانی کی ہربل میڈیسنز کا استعمال کرتی ہے۔لہذاطب یونانی کی صنعت دواسازی کو فروغ دیکر پاکستان کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے ۔سیمینار سے حکیم ذوالفقار علی 'حکیم محمد صابر 'حکیم محمد افضل میو اور دیگر نے خطاب کیا
۔[/align:d69cf28c47]
 
Top