طاہر القادری کا ساتھ دیا ہے ، کارکنان 14 جنوری کوسفرکی تیاری کریں: الطاف حسین

الف نظامی

لائبریرین
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ ملک میں تبدیلی کیلئےڈاکٹر طاہر القادری کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا ہے ۔ مسلح افواج اور حکمران ملک بچانے کیلئے ساتھ دیں۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ چودہ جنوری کوسفرانقلاب کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
رات گئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں کارکنوں کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ اور سرد موسم میں سیاسی ماحول کو گرمادیا ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حق کا علم بلند کیا ہے۔ موجودہ نظام کو بدلنے کیلئے ایک طرف ڈاکٹر طاہر القادری اور دوسری طرف وہ خود موجود ہیں ۔ اور انہوں نے ایک بھائی کی حیثیت سے طاہر القادری کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا ہے ۔

الطاف حسین نے کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ اور انصاف کا نظام چاہتے ہیں۔ ملک بچانے کیلئے تمام قوتيں ايک ہوجائيں ۔ ماضی کی غلطیوں سے پاکستان کا ایک حصہ ٹوٹ چکا ہے ۔ مسلح افواج اورحکمران ، ملک بچانے کيلئے ساتھ ديں ۔

الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیکورٹی واپس لینے کو غیر اخلاقی قرار دیا اور پنجاب حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر طاہر القادری کو فوری سیکورٹی فراہم نہ کی تو وہ رائے ونڈ چھین لیں گے ۔

ایک موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت اچانک کارکنوں کے درمیان حاضر ہوجائیں گے ۔

الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ یکم جنوری کوڈاکٹرطاہر القادری کی کراچی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کریں ۔ انہوں نے کارکنوں ، عوام اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ چودہ جنوری کو سفر انقلاب کیلئے اپنی حیثیت کے مطابق چندہ جمع کرائیں ۔

الطاف حسین کے خطاب کے بعد نائن زیرو پر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے سفر انقلاب کیلئے چندہ جمع کرایا۔

بحوالہ سما ٹی وی
 

arifkarim

معطل
ایک موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت اچانک کارکنوں کے درمیان حاضر ہوجائیں گے ۔
پہلے قتل اور دیگر جرائم کا دفاع کرنے کیلئے عدالت تو پہنچ جائے۔ اسکے بعد دیکھیں گے۔ علامہ صاحب کو ان غنڈوؤں اور بھتہ خوروں کے علاوہ اور کوئی نہیں ملا تھا ’’اتحاد‘‘ کرنے کیلئے؟!
 
Top