طالبان نےکابل ائیر پورٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

طالبان نےکابل ائیر پورٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل..... کابل ائیر پورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے ائیر پورٹ کے باہر ایک بلڈنگ سے ہوا ئی اڈے پر فائرنگ کی ہے۔ طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی. غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایئرپورٹ کے شمال میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت کے اوپر موجود ہیں جہاں سے وہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کررہے ہیں، فائرنگ کے علاوہ دھماکے بھی سنائے دے رہے ہیں ۔کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق حملے میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ائیر پورٹ کو افغان سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے،یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد کتنی ہے؟طالبان نے ائر پورٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے مسلح ہمارے مجاہدین نے کابہ کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154090
 

ساجد

محفلین
جیسے حملے پاکستان ۔ لیبیا اور افغانستان میں کئے جا رہے ہیں کسی بھی شدت پسند گروہ کے لئے ائر پورٹس پر ایسے منظم حملے کرنا ممکن نہیں ہوتا جب تک کہ اسے کسی ملک کی فوجی تنظیم کی معاونت اور تربیت مہیا نہ ہو ۔
 
Top