طالبان: لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی

صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں طالبان نے پندرہ جنوری کے بعد لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف متعدد مکانات گولوں کا نشانہ بنے ہیں جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طالبان کے ایک مقامی رہنماء مولانا شاہ دورن نے اپنے’غیر قانونی‘ ایف ایم پر اعلان کیا ہے کہ پندرہ جنوری کے بعد لڑکیاں سکول نہ جائیں۔

طالبان ترجمان مسلم خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ انکی تنظیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقے میں’شرعی نظام کے نفاذ‘ تک لڑکیوں کو سکول جانے نہیں دیا جائے گا۔ ان کے مطابق طالبان نے زیادہ تر سکولوں کو تباہ کردیا ہے اور جو باقی بچے ہیں ان میں مزید تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مقامی طالبان نے سوات کے مختلف علاقوں میں ایک سو بیس سے زائد سکولوں کو تباہ کردیا ہے جن میں زیادہ تر لڑکیوں کے ہیں۔
مزید پڑہنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

arifkarim

معطل
حدیث نبوی:
’’علم حاصل کرنا ہر مسلمان مردوعورت پر فرض ہے!‘‘

ناظرین خود فیصلہ کر لیں کہ کیسی خوبصورت اسلامی تعلیم کی پیروی کر رہے ہیں یہ طالبان۔
 

زین

لائبریرین
تحریک طالبان نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے ۔
تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی قیادت نےگزشتہ روز ضلع سوات کے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلہ کو واپس لینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
طالبان ترجمان مولوی عمر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو فون پر بتایا کہ سوات میں لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی کا فیصلہ وہاں کی مقامی قیادت نے کیا ہے لہذا تحریکِ طالبان کی مرکزی قیادت کا اس سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان کی مرکزی قیادت نے سوات کے طالبان رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں یہ فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کیا جا سکے۔ا ن کے بقول تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانا طالبان کی جنگی حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے لیکن صرف ان سکولوں اور مقامات پر حملے کیے جاتے ہیں جنہیں سکیورٹی فورسز فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں ‌کلک کریں
 

علی ذاکر

محفلین
حدیث نبوی:
’’علم حاصل کرنا ہر مسلمان مردوعورت پر فرض ہے!‘‘

ناظرین خود فیصلہ کر لیں کہ کیسی خوبصورت اسلامی تعلیم کی پیروی کر رہے ہیں یہ طالبان۔

عارف صاحب صرف علم ہی نہیں اور بھی بہت کچھ مسلمان مرد اور عورت پر فرض یے لیکن جہاں ہم نے باقی کاموں میں عورتوں کا حق مارا ہے ادھر بھی صحیح بھتی گنگا یے ہاتھ دھوتے چلو
 
Top