محمد سعد
محفلین
محمد سعد صاحب،
یہ لیجیے ہائی لاجک فونٹ کریئیٹر حاضر ہے۔ اب 'جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے'
اسے نصب کیجیے اور ٹولز کے مینو میں آٹو نیمنگ کے ذریعے فونٹ کا نام تبدیل کر لیجیے۔ نہ صرف نام کی تبدیلی بلکہ اس سافٹویئر کے ذریعے آپ بقلم خود فونٹس کا باہم اختلاط کروا سکتے ہیںاور نیا فونٹ تخلیق بھی کر سکتے ہیں۔
http://www.high-logic.com/fontcreator.html
![]()
میں بھی کسی زمانے میں ہر اردو فونٹ کو کھول کر اس کے نام کے آغاز میں لفظ "urdu" کا اضافہ کر دیا کرتا تھا تا کہ فہرست میں تمام اردو فونٹس ساتھ ہی مل سکیں۔
میں اسے کیسے استعمال کروں؟ اس کے لیے تو مجھے ونڈوز عرف سر درد نصب کرنا پڑے گا۔





اور جس سائٹ پر جاؤں، مجھے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ لینکس نظام کی ساخت ہی ایسی ہے کہ اس کے لیے کوئی کامیاب وائرس تیار کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ جبکہ ضرورت کے پروگرام تمام کے تمام مجھے پیکج منیجر ہی میں مل جاتے ہیں چنانچہ ویب سائٹیں چھاننے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی کارآمد پروگرام کی صورت میں کسی "جیمز بانڈ" کی آمد کا ڈر۔
