صوبہ جنوبی پنجاب

الف نظامی

لائبریرین
26 اپریل 2021

وزیراعظم عمران خان نے آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تاریخی منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، جہاں انہوں نے ملتان کیلئے خصوصی ڈیولپمنٹ پیکیج سمیت جنوبی پنجاب کیلئےعلیحدہ سیکریٹریٹ کاافتتاح کیا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پانچ سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگا جبکہ اس کی عمارت پانچ منزلہ ہوگی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے دورہ ملتان کے حوالے سے بتایا کہ بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا اور ملتان میں فلاح عامہ کےمنصوبوں کیلئےاربوں کا پیکیج دیاجائے گا۔
 
Top