تم صفحہ نمبر113 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر112 سےآئے ہو
زوڈاک تمہیں ایک لمبی پگڈنڈی کے ذریعے ایک اونچی عمارت کو لےجاتا ہے۔یہ عمارت ایک قلعہ جیسی لگتی ہے۔ اس کا رنگ سفید، لال اور سنہرا ہے۔ مگر کہیں بھی فوجی اور بندوقیں نہیں نظر آرہی ہیں۔ صرف ہنستےمسکراتے لوگ تمہارا استقبال کرتےہیں جیسے تم ان کے بہت ہی عزیز دوست ہو۔
ہر چیزفطری لگتی ہے۔ تم زوڈاک کی طرف مڑ کر دیکھتے ہو۔ اسکی ہیت بدل چکی ہے وہ بالکل تمہاری نقل ہے۔
اس کا کیا مطلب ہے؟
وادی میں تمہارے قیام کےدوران تم کویہ بات نہیں پتہ چلتی کہ زوڈاک تمہاری نقل کیوں بنا !
تم بہت سی چیزیں سیکھتےہو۔ تم دسویں ایسی چیزیں کرتے ہو جوتم نے پہلے نہیں کیں۔ لیکن صرف وہ چیزیں جو وادی میں ہیں۔
تو وادی کی حدود کے عادی ہوجاتے ہو۔
