تم صفحہ نمبر112 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر097 سےآئے ہو
آخیر تم ایک ہلکے سے جھٹکے کے ساتھ رکتے ہو۔ تمہارے سامنے ایک شفاف گلاس کا دروازہ ہے۔ تم اس کودھکیلتے ہو۔ یہاں تم کو زوڈک کھڑا ملتا ہے۔
" شانگریلا میں خوش آمدید"۔ زوڈک تم سے کہتا ہے۔
سامنےایک ہری بھری وادی ہے جس کے چار طرف چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں ہیں۔ دوراونچے پہاڑ ہیں۔ ان میں سے ایک ایوریسٹ ہے۔
ایک سُریلا راگ بج ریا ہے۔ تم نے ایسی موسیقی کبھی نہیں سنی۔ یہ موسیقی دھرم شالاوں کے گھنٹوں کے ہوا سے بجنےکی موسیقی سے ملتی جلتی ہے۔ سورج کی کرنوں تپش ہے مگر وہ آرام دہ تپش ہے۔
