صفحہ نمبر 111

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر111 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر106 سےآئے ہو

" سیارہ میں وقت کے شروع سے زندگی بہت مشکل تھی۔ بقا ہی ایک وجہ تھی جس نے ہمیں ساتھ رکھا۔ ہم نے صرف اتنے جانوروں کی جان لی جو ہمارے غذا کے لیے کافی تھے" ۔ یےتی کے سربراہ نے کہا۔
ہوا سے صنوبر کے درخت کے پتے ہلے۔
" اس کے بعد انسان نے آگ دریافت کی، گاؤں میں رہنا شروع کیا پھرچھوٹےشہروں میں اور پھر بڑے شہروں میں۔ انہوں نے شکار کے لئےہتھیار بنائےاور پھرجانوروں اور ایک دوسرے سےحفاظت کےلیے۔ اس کے بعد جنگیں ہوئیں۔ ہم یےتی اس میں شامل نہیں ہوناچاہتے تھے ہم تاریک الدینا ہوگے۔ ہم پیچھے ہٹتے گے یہاں تک کہ کوئی جگہ نہیں بچی۔ اس لئے ہم یہاں اونچے پہاڑوں میں ہیں۔ جہاں ہم سمجھے کہ ہم محفوظ ہیں“۔
یےتی کے سربراہ بات مکمل کی۔
" لیکن تم محفوظ ہو۔ ہم تمہیں کوئی نقصان دینے کی نیت سے نہیں آئے ہیں"۔ تم کہتے ہو۔
" شاید تم نہیں لیکن اور دوسرے ہیں جو یقیناً ایسا کرنا چاہیں گے۔ ہم اکیلا چھوڑدو۔ تم واپس اپنے زمینوں پر لوٹ جاؤ۔ اگر تم کو شہراور غلیظ ہوا پسند ہے تو واپس جاکر ان میں رہو، جنگیں لڑوں اور اپنے ہم جنس کوتکلیف دو، لیکن ہمیں ہماری طرح رہنے دو “۔
یےتی کا گروہ نےمواقفت میں سر ہلائے۔ اجلاس ختم ہوچکا تھا۔ تمہیں واپس جانے کی اجازت تھی۔
تم نےفیصلہ کیا کہ تم تصویریں نہیں لوگے اور انڑنیشنل فاونڈیشن فور ریسرچ کو مشورہ دو گے کہ بجائے اس کے کہ اعجوبہ صورتوں کی تحقیق پر پیسہ خرچ کیا جائے یہ پیسہ ان لوگوں کو سمجھنے میں لگایا جائے جو خود کو تہذیب یافتہ کہتے ہیں۔


اختتام

لنک - نئی مہم شروع کرو

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top