تم صفحہ نمبر106 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر095 سےآئے ہو
تمہیں اور ڈائرکٹر کو یےتی کے گروہ کے درمیان لا کر بیٹھا دیاجاتا ہے۔ تم پر نگاہ رکھنےوالا تمہارے پیچھے کھڑا ہوجاتا ہے۔ ایک درمیانے قد کا بھورا یےتی کھڑا ہو کرتمہیں دیکھتا ہے۔
" تم ہمیں تلاش کررہے تھے۔ یہ رہے ہیں اگر تم چاہو تو ہماری تصویریں لے سکتے ہو۔ اور ہماری آوازیں ریکارڈ کرسکتے ہو۔ اچھی طرح اور غور سے سننو تاکہ ہر شخص کو اس سےفائدہ ہو“۔ اس نے مستحکم مگرملائم آواز میں کہا۔
ڈائرکٹر مسکرا رہا تھا۔ تمہیں ایسا محسوس ہوا کہ شاید اس کو ان باتوں کا علم تھا۔
یےتی نےگروہ کےگرد ایک چکر لگایا اور ایک جگہ ٹھہر کر آسمان اور پہاڑوں کی طرف دیکھ کر بولا۔
